- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 6
- باب: دو مختلف راستوں سے آنے جانےکا بیان
باب: دو مختلف راستوں سے آنے جانےکا بیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 6
حضرت سَیِّدُنَا جابررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہےفرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم رَءُوْفٌ رحیمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمعید کے دن راستہ تبدیل فرماتے۔
عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ:كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اِذَا كَانَ يَوْمُ عِيْدٍخَالَفَ الطَّريقَ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 719 ، باب: دو مختلف راستوں سے آنے جانےکا بیان
حضرت سَیِّدُنا ابنِ عمررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ رسولِ کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم(مدینہ منورہ سے)درخت کے راستے سے نکلتے اورمُعَرَّسکے راستے سے داخل ہوتے اور مکہ مکرمہ میں ثنیہ عُلْیا سے داخل ہوتے اور ثنیہ سُفلیٰ سے باہر تشریف لے جاتے ۔
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضي الله عَنْهُمَا:اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَخْرُجُ مِنْ طَرِيْقِ الشَّجَرَ ةِ وَ يَدْخُلُ مِنْ طَريقِ الْمُعَرَّسِ وَ اِذَادَخَلَ مَكَّةَدَخَلَ مِنَ الثَّنِيَّةِالْعُلْيَاوَيَخْرُجُ مِنَ الثَّنِيَّةِ السُّفْلٰی .
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 720 ، باب: دو مختلف راستوں سے آنے جانےکا بیان