- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 6
- باب: درمیان سے کھانے کی مُمَانَعَت کا بیان
باب: درمیان سے کھانے کی مُمَانَعَت کا بیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 6
حضرتِ سَیِّدُناابن عباسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُماسے مروی ہےکہ حضور نبی اکرمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا: ”برکت کھانے کے درمیان میں نازل ہوتی ہے لہٰذاکناروں سے کھاؤ اور درمیان میں سےنہ کھاؤ۔“
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنهُما عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اَلْبَـرَكَةُ تَنْزِلُ وَسَطَ الطَّعَامِ فَكُلُوا مِنْ حَافَتَيـْهِ وَلَا تَأْكُلُوا مِن وَسَطِهِ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 744 ، باب: درمیان سے کھانے کی مُمَانَعَت کا بیان
حضرت سَیِّدُناعبدُاللّٰہبِن بُسْررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضور نبی کریم رَءُوْفٌ رحیمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا ایک پیالہ تھا جسےغَرّاءکہا جاتا تھا، اسے چار آدمی اٹھاتے تھے۔ جب چاشت کا وقت ہوا اور نمازِ چاشت پڑھ لی گئی تو وہ پیالہ لایا گیا، اس میں ثَرید تھا، لوگ اس پر جمع ہوگئے، پھر جب زیادہ ہوگئے تورسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمگھٹنوں کے بل (دو زانو) بیٹھ گئے۔ایک اَعرابی نے عرض کی: یہ کس طرح کا بیٹھنا ہے؟ تو نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا :’’اللّٰہتعالیٰ نے مجھے کرم والا بندہ بنایا ہے اور مجھے سرکش متکبر نہیں بنایا۔‘‘پھر فرمایا :’’اس کے کناروں سے کھاؤ اور درمیان کو چھوڑ دو اس میں برکت دی جائے گی۔“
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ لِلنّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَصْعَةٌ يُقالُ لَهَا: الْغَرَّاءُ، يَحْمِلُهَا اَرْبَعَةُ رِجَالٍ، فَلمَّا اَضْحَوا وَسَجَدُوا الضُّحٰى اُتِيَ بتِلْكَ الْقَصْعَةِ، يَعْنِيْ وَقَدْ ثُرِدَ فِيْهَا، فَالْتَفُّوا عَلَيْهَا، فَلَمَّا كَثُرُوا جَثَا رَسُولُ اللَّهِ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم، فَقالَ اَعْرابيٌّ: ما هٰذِهِ الْجِلْسَةُ؟ قَالَ رَسُولُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم: اِنَّ اللَّهَ جَعَلَنِي عَبْدًا كَرِيمًا، ولَمْ يجْعَلْنِي جَبّارًا عَنِيْداً، ثمَّ قَالَ رَسولُ اللَّهِ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم: كُلُوا مِنْ حَوَالَيْهَا، وَدَعُوْا ذِرْوَتَهَا يُبَارَكْ فِيْهَا.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 745 ، باب: درمیان سے کھانے کی مُمَانَعَت کا بیان