- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 6
- باب:عورت کا اکیلے سفر کرنا حرام ہے
باب:عورت کا اکیلے سفر کرنا حرام ہے
فیضان ریاض الصالحین جلد 6
حضرت سَیِّدُناابو ہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ حضور نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے والی کسی عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ مَحْرَم کے بغیر ایک دن اور رات کا سفر کرے۔ ‘‘
عَنْ اَبِیْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:لَا يَحِلُّ لِاِمْرَاَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ تُسَافِرُ مَسِيْرَةَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ اِلَّا مَعَ ذِيْ مَحْرَمٍ عَلَیْہَا.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 989 ، باب:عورت کا اکیلے سفر کرنا حرام ہے
حضرت سَیِّدُناابنِ عباسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضور نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو فرماتے ہوئے سنا:”کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ ہر گز تنہائی اختیار نہ کرے جب تک کہ اس کے ساتھ اس کا محرم نہ ہواور کوئی عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے۔‘‘ایک شخص نے عرض کی:یارسولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں فلاں جہاد میں لکھ لیا گیا ہوں اور میری بیوی حج کو جارہی ہے۔ ارشاد فرمایا: ’’اپنی بیوی کے ساتھ جاؤ اور حج کرو۔“
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا اَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ :لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِاِمْرَاَةٍ اِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ وَلَا تُسَافِرُ الْمَرْاَةُ اِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ اِنَّ امْرَاَتِيْ خَرَجَتْ حَاجَّةً وَاِنِّي اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَاقَالَ: اِنْـطَلِقْ فَحُجَّ مَعَ اِمْرَاَتِكَ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 990 ، باب:عورت کا اکیلے سفر کرنا حرام ہے