باب: اپنے قریب سے کھانے کا بیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

حضرت سیّدنا عُمر بن ابو سلمہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ میں بچہ تھا اوررسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی پرورش میں تھا،کھانا کھاتے ہوئے میرا ہاتھ برتن میں ہر طرف گھومتا تھاتورسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مجھ سے اِرشاد فرمایا:”اے بچے!بِسْمِ ﷲپڑھ کر سیدھے ہاتھ سے کھاؤاور اپنی جانب سے کھاؤ۔“

عَنْ عُمَرَ بنِ اَبِیْ سَلَمَة رَضِيَ اللهُ عَنهُمَا قَالَ كُنْتُ غُلامًا فِيْ حِجْرِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيه وَسَلَّمَ وَكَانَتْ يَدِيْ تَطِيْشُ في الصَّحْفَةِ، فَقَالَ لِیْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم يَا غُلَامُ! سَمِّ اللهَ تَعَالٰی، وَكُلْ بِيَمينِكَ، وَكُلْ مِمَّا يَلِيْكَ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 740 ، باب: اپنے قریب سے کھانے کا بیان

حضرتِ سَیِّدُنا سلمہ بن اَکْوَعرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہےکہ ایک شخص نےرسولُ اللّٰہصَلَّی اللّٰہ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمکی موجودگی میں اُلٹے ہاتھ سےکھانا کھایا توآپصَلَّی اللّٰہ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمنے اِرشادفرمایا:’’ سیدھے ہاتھ سے کھاؤ۔‘‘ اُس نے کہا:’’میں اِس کی طاقت نہیں رکھتا۔‘‘ آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا :’’تو کبھی طاقت نہ رکھے۔‘‘(راوی فرماتے ہیں کہ ) اُسے (حضورعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامکاحکم ماننے سے ) تکبر نے منع کیاتھا۔پھر وہ کبھی اپنا سیدھا ہاتھ منہ کی طرف نہ اُٹھا سکا۔

عَنْ سَلَمَةَ بنِ الْاَ كْوَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْه اَنَّ رَجُلاً اَكَلَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم بِشِمالِه فَقالَ: كُلْ بِيَمِينِكَ، قَالَ: لَااَسْتَطِيعُ قالَ: لَا اسْتَطَعْتَ، مَا مَنَعَهُ اِلَّا الْكِبْرُ، فَمَا رَفَعَهَا اِلَی فِيْهِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 741 ، باب: اپنے قریب سے کھانے کا بیان