باب:اَحکامِ جَنازہ کا بیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہےکہرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جنازہ میں شریک ہوا یہاں تک کہ نماز جنازہ پڑھ لی گئی تو اس کے لیے ایک قیراط کا ثواب ہے اور جو دفن کرنے تک موجود رہا اس کے لیے دو قیراط ہے۔“عرض کی گئی: دو قیراط کتنے ہیں؟ آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے ارشاد فرمایا: ”دو بڑے پہاڑوں کے برابر۔“

عَنْ اَبِیْ ہُرَيْرَةَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ شَهِدَ الْجَنَازَةَ حَتّٰى يُصَلّٰى عَلَيْهَا فَلَهُ قِيْرَاطٌ وَمَنْ شَهِدَهَا حَتّٰى تُدْفَنَ فَلَهُ قِيْرَاطَانِ قِيْلَ: وَمَا الْقِيْرَاطَانِ؟ قَالَ: مِثْلُ الْجَبَلَيْنِ الْعَظِيْمَيْنِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 929 ، باب:اَحکامِ جَنازہ کا بیان

حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایمان اور ثواب کی نیت سے کسی مسلمان کے جنازہ کے ساتھ جائے اور اس کے ساتھ ہی رہے یہاں تک کہ اس کی نماز جنازہ پڑھ لے اور اس کی تدفین سے فارغ ہو جائے تو وہ دو قیراط ثواب کے ساتھ واپس لوٹے گا۔ہر قیراط اُحد پہاڑ کے برابر ہوگا اور جو صرف نماز جنازہ پڑھ کر میت کی تدفین سے پہلے واپس آگیا تو وہ ایک قیراط ثواب کے ساتھ لوٹے گا۔“

عَنْ اَبِیْ ہُرَيْرَةَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:مَنِ اتَّبَعَ جَنَازَةَ مُسْلِـمٍ اِيْمَانًا وَاِحْتِسَابًا وَكَانَ مَعَهُ حَتّٰى يُصَلّٰى عَلَيْهَا وَيُفْرَغَ مِنْ دَفْنِهَا فَاِنَّهُ يَرْجِعُ مِنَ الْاَجْرِ بِقِيْرَاطَيْنِ كُلُّ قِيْرَاطٍ مِثْلُ اُحُدٍ وَمَنْ صَلّٰى عَلَيْهَا ثُمَّ رَجَعَ قَبْلَ اَنْ تُدْفَنَ فَاِنَّهُ يَرْجِعُ بِقِيْرَاطٍ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 930 ، باب:اَحکامِ جَنازہ کا بیان

حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ عَطیہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں: ”ہمیں جنازہ کے ساتھ جانے سے منع کیا گیا ہے لیکن ہم پرسختی نہیں کی گئی۔“

عَنْ اُمِّ عَطْيَةَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ: نُہِیْنَا عَنِ اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ وَلَمْ يُعْزَ مْ عَلَيْنَا.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 931 ، باب:اَحکامِ جَنازہ کا بیان