- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 5
- باب: اپنےہاتھ سےکماکرکھانے کا بیان
باب: اپنےہاتھ سےکماکرکھانے کا بیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 5
حضرتِ سَیِّدُناابو عبداللہزبیربن عوامرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:’’تم میں سے کوئی شخص اپنی رسی لے کر پہاڑپرجائےپھر وہاں سےلکڑیوں کاگٹھااپنی پیٹھ پرلائےاوراسےبیچے جس سےاللہ عَزَّ وَجَلَّاُس کی عزت بچائے یہ اُس کےلیےاِس سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں سے کوئی چیز مانگے اور پھروہ اسے دیں یانہ دیں ۔‘‘
عَنْ اَبِیْ عَبْدِ اللہ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:لَاَنْ يَاْخُذَ اَحَدُكُمْ اَ حْبُلَهُ ثُمَّ یَاْتِیَ الْجَبَلَ فَيَاْتِيَ بِحُزْمَةٍ مِنْ حَطَبٍ عَلَى ظَهْرِ هِ فَيَبِيْعَهَا فَيَكُفَّ اللَّهُ بِهَا وَجْهَهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ اَنْ يَسْاَلَ النَّاسَ اَعْطَوْهُ اَوْ مَنَعُوْهُ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 539 ، باب: اپنےہاتھ سےکماکرکھانے کا بیان
حضرتِ سَیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ رسولِ اکرمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:”تم میں سے کوئی شخص اپنی پیٹھ پرلکڑیوں کاگٹھا باندھ کرلائے تو یہ اُس کے لیے اِس سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں سےکچھ مانگے اور پھروہ اسےدیں یانہ دیں ۔‘‘
عَنْ اَبِیْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَاَنْ يَحْتَطِبَ اَحَدُكُمْ حُزْمَةً عَلَى ظَهْرِهِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ اَنْ يَسْاَلَ اَحَدًا فَيُعْطِيَهُ اَوْ يَمْنَعَهُ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 540 ، باب: اپنےہاتھ سےکماکرکھانے کا بیان
حضرت سَیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ حضور نبی کریمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:”حضرتِ سَیِّدُنا داؤدعَلَیْہِ السَّلَاماپنے ہاتھ سے کماکرہی کھایا کرتےتھے۔‘‘
عَنْ اَبِیْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: کَانَ دَاوُدُ عَلَيْهِ السَّلَامُ لَا يَاْ كُلُ اِلَّا مِنْ عَمَلِ يَدِهِ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 541 ، باب: اپنےہاتھ سےکماکرکھانے کا بیان
حضرتِ سَیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُسےمروی ہے کہ حضور نبی رحمت،شفیعِ اُمَّتصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’حضرتِ زَکَریاعَلَیْہِ السَّلَامبڑھئی کا کام کیاکرتےتھے۔‘‘
عَنْ اَبِی هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اَنَّ رَسُوْلَ اللہ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: کان زَکَرِیَّا عَلَيْهِ السَّلَامُ نَجَّارًا.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 542 ، باب: اپنےہاتھ سےکماکرکھانے کا بیان
حضرتِ سَیِّدُنامقدام بن معدیکربرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ حضورنبی پاکصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’ کسی شخص نے اس سے بہتر کھانانہیں کھایاجس کواس نے اپنے ہاتھ سےکمایاہواوربیشکاللہ عَزَّ وَجَلَّکے نبی حضرت داؤدعَلَیْہِ السَّلَاماپنے ہاتھ سےکماکرکھاتے تھے۔‘‘
عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِ یْکَر ِبَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:مَا اَكَلَ اَحَدٌ طَعَامًا قَطُّ خَيْرًا مِنْ اَنْ يَاْ كُلَ مِنْ عَمَلِ يَدِهِ وَ اِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَامُ كَانَ يَاْ كُلُ مِنْ عَمَلِ يَدِهِ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 543 ، باب: اپنےہاتھ سےکماکرکھانے کا بیان