نیک رشتہ ملنے کیلئے

وظائف

ماہنامہ فیضان مدینہ مئی 2024ء

سُوجن کاروحانی علاج

اگر بدن پر کہیں وَرَم یعنی سُوجن ہو گئی ہوتو  ”لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ“ 67بار لکھ (یا لکھوا)کر اپنے پاس رکھئے یا تعویذ بنا کر پہن لیجئے اِنْ شَآءَاللہ وَرَم دُور ہو جائے گا۔(بیمار عابد،ص 37)

نیک رشتہ ملنے کے لئے

جن لڑکیوں کی شادی نہ ہوتی ہو یا منگنی ہو کر ٹوٹ جاتی ہو وہ نمازِ فجر کے بعد یَاذَاالۡجَلَالِ وَلۡاِکۡرَام  312 بار پڑھ کر اپنے لئے نیک رشتہ ملنے کی دعا کریں، اِنْ شَآءَاللہ جلدشادی ہو اور خاوَند بھی نیک ملے۔(مینڈک سوار بچھو،ص23)

تِلّی کی بیماری کا روحانی علاج

سورۂ رحمٰن اس سورہ کو لکھ کر اور دھوکر طُحال (تِلّی کی بیماری) کے مریض کو پلانا بہت مفید ہے۔(مدنی پنج سورہ،ص 95)

اپنڈکس کا روحانی علاج

آیۃُ الکرسی 11بار اور اور یَاعَظِیْمُ 7بار (اوّل آخر تین بار دُرُود شریف) پڑھ کر ایک چٹکی نمک پر دَم کرکے اس کو پانی میں ڈال کر پی لیجئے۔ یہ عمل دن میں تین بار کیجئے۔ اِن شآءَ اللہ اپنڈکس ختم ہوجائے گا۔(بیمار عابد،ص43)


Share

Articles

Comments


Security Code