Book Name:Maan ke Dua ka Asar

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں                     اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی ہو

(وسائل بخشش مرمم،ص۳۱۵)        

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بَیان  کا خُلاصہ

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آج ہم نے سُناکہ

٭ماں باپ کی طرف نظرِ رَحمت ڈالنے سے حجِ مقبول کا ثواب ملتا ہے۔

٭ماں باپ کی نافرمانی کی حالت میں صُبْح کرنے والے کے لئے جہنّم کے 2 دروازے کُھل جاتے ہیں۔

٭ماں کی دُعا مصیبتوں اور آزمائشوں سے چُھٹکارا دِلواتی ہے۔

٭ماں کی دُعا جنّت کا حقدار بنادیتی ہے۔

٭ماں اَولاد کی خاطِر اپنی خواہشات کو قُربان کردیتی ہے۔

٭ماں کی بد دُعا انسان کو دُنیا  و آخِرت میں ذلیل و رُسوا کر دیتی ہے۔

ربِّ کریم سب مسلمانوں کو اپنے والِدَین کی فرمانبرداری کرنے،اُنہیں راضِی رکھنے،اُن کے لئے دعائیں کرنے،اُن کا ہر جائز حکم ماننے اور اُن کی دُ عاؤں میں سے حِصّہ پانے کی سعادت نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتی ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ