Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Nur Ayat 15 Translation Tafseer

رکوعاتہا 9
سورۃ ﰕ
اٰیاتہا 64

Tarteeb e Nuzool:(102) Tarteeb e Tilawat:(24) Mushtamil e Para:(18) Total Aayaat:(64)
Total Ruku:(9) Total Words:(1488) Total Letters:(5670)
15

اِذْ تَلَقَّوْنَهٗ بِاَلْسِنَتِكُمْ وَ تَقُوْلُوْنَ بِاَفْوَاهِكُمْ مَّا لَیْسَ لَكُمْ بِهٖ عِلْمٌ وَّ تَحْسَبُوْنَهٗ هَیِّنًا ﳓ وَّ هُوَ عِنْدَ اللّٰهِ عَظِیْمٌ(15)
ترجمہ: کنزالایمان
جب تم ایسی بات اپنی زبانوں پر ایک دوسرے سے سن کر لاتے تھے اور اپنے منہ سے وہ نکالتے تھے جس کا تمہیں علم نہیں اور اسے سہل سمجھتے تھے اور وہ اللہ کے نزدیک بڑی بات ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِذْ تَلَقَّوْنَهٗ بِاَلْسِنَتِكُمْ: جب تم اس کو ایک دوسرے سے سن کر اپنی زبانوں  پرلاتے تھے۔} ارشاد فرمایا کہ یہ بڑا عذاب اس وقت پہنچ جاتا جب تم اس بہتان کو ایک دوسرے سے سن کر اپنی زبانوں  پرلاتے تھے اور اپنے منہ سے وہ بات کہتے تھے جس کا تمہیں  کوئی علم نہ تھا اور تم اسے ہلکا سا معاملہ سمجھتے تھے اور خیال کرتے تھے کہ اس میں  بڑا گناہ نہیں حالانکہ وہ  اللہ تعالیٰ کے نزدیک جرمِ عظیم تھا۔( روح البیان، النور، تحت الآیۃ: ۱۵، ۶ / ۱۲۷، مدارک، النور، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۷۷۳، ملتقطاً)

سب صحابہ ٔکرام رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُمْ عادل ہیں :

            اس سے معلوم ہوا کہ بعض صحابہ ٔکرام رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُمْ سے گناہ اور مَعصِیَّت صادِر ہوئی مگر وہ اس پر قائم نہ ہوئے بلکہ انہیں  توبہ کی توفیق ملی، لہٰذا یہ درست ہے کہ سارے صحابہ ٔکرام رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُمْ عادل ہیں ۔  اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں  فرمایا ہے:

’’وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰى‘‘(حدید:۱۰)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور ان سب سے  اللہ نے سب سے اچھی چیز (جنت) کا وعدہ فرمالیا ہے۔

اور فرماتا ہے:

’’رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُؕ‘‘( توبہ:۱۰۰)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: ان سب سے  اللہ راضی ہوا اور یہ  اللہ سے راضی ہیں ۔

             اور یہ بات ظاہر ہے کہ  اللہ تعالیٰ فاسق سے راضی نہیں  ہوتا اورنہ اس سے جنت کا وعدہ فرماتا ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links