Book Name:Darhi Rakhna
میں شامِل ہیں، ان کو کاٹنا بھی جائِز نہیں ۔([1]) (5):بُچّی (یعنی نیچے کے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان )کے بال اتنے لمبے ہو جائیں کہ کچھ کھاتے پیتے مُنہ میں آئیں تو اب انہیں قینچی سے کتروانا (یعنی تھوڑا چھوٹا کروا لینا) جائز ہے۔([2]) (6):حدِّ شرع (یعنی ایک مٹھی) سے زیادہ اتنی لمبی داڑھی رکھنا کہ چہرہ بدنُما لگے، خِلافِ سُنّت و مکروہ ہے۔([3]) (7):داڑھی مُنْڈانے یا خَشْخَشِیْ (یعنی ایک مٹھی سے کم رکھنے) والے کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمی ہے،یعنی پڑھنا گُنَاہ اور پڑھ لی تو اسے دہرانا واجب ہے۔([4]) (8):داڑھی کی توہین کرنا یا اس کا مذاق اُڑانا کفر ہے۔([5]) (9):مونچھیں اتنی بڑھانا کہ مُنہ میں آئیں حرام و گُنَاہ اور غیر مسلموں کا طریقہ ہے۔([6])
* داڑھی رکھنا انبیائے کرام عَلَیْہمُ السَّلام کی سُنَّت ہے * داڑھی مرد کی زینت ہے *داڑھی رکھنے سے عزت ووقار میں اضافہ ہوتا ہے * داڑھی رکھنے سے جِلد کی بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے * داڑھی گلے اور سینے تک نقصان دینے والے جراثیم کو روکتی ہے * داڑھی دَمہ اور پھیپھڑوں کی بیماری سے محفوط رکھتی ہے * داڑھی خناق (Croup) کی بیماری سے بچاتی ہے۔
* داڑھی منڈانا چہرے کے فطرتی حُسن کو کم کر دیتا ہے * داڑھی منڈانے سے *..جلد *..پھیپھڑوں اور *..دَمے کی بیماری کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
سنت کے مطابق داڑھی رکھنے کا ذہن کیسے بنے
*دُرُست اور معتبر ذرائع سے، مستند اور عاشقانِ رسول عُلَمائے کرام سے عِلْمِ دِین سیکھئے! *سُنتوں