Book Name:Darhi Rakhna
کنپٹیوں، جبڑوں اور ٹھوڑی پر اُگنے والے بالوں کو داڑھی کہتے ہیں۔ ([1])
وضاحت: *کان اور آنکھ کی درمیانی جگہ انگلی سے ٹٹولیں تو ایک اُبھری ہوئی ہڈی محسوس ہو گی، اسے کنپٹی کہتے ہیں، اس کے نیچے جبڑے کی ہڈی ہے، جس کے اُوپَر کی جانِب مُنہ کے اندر دانت اُگتے ہیں، اسی ہڈی کا وہ حِصّہ جو ہونٹوں کے نیچے واقع ہے، اسے ٹھوڑی کہا جاتا ہے۔ ان تینوں ہڈیوں پر جو بال اُگتے ہیں، وہ داڑھی ہے *نیچے کے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان کچھ بال ہوتے ہیں، انہیں عربی میں عَنْفَقَہ اور اُردو میں بُچّی کہا جاتا ہے، یہ بھی داڑھی میں داخِل ہیں*بعض لوگوں کے کانوں پر رونگٹے ہوتے ہیں، یونہی گالوں پر باریک باریک بال کسی کے کم اور کسی کے آنکھوں تک نکلتے ہیں، یہ داڑھی میں شامِل نہیں۔([2])*اسی طرح ٹھوڑی کے نیچے گلے پر بال اُگتے ہیں، وہ بھی داڑھی کا حِصَّہ نہیں ہیں۔ ([3])
فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
خَالِفُوا الْمُشْرِکِیْنَ اَوْفُوْا اللِّحْیَ ، وَاحْفُوْا الشَّوَارِبَ
ترجمہ : غیر مسلموں کی مخالفت کرو ...! داڑھیاں بڑھاؤ...! اور مونچھیں خوب پست رکھو ...! ([4])
داڑھی رکھنے کے متعلق مختلف احکام
(1): ایک مُشت یعنی 4 اُنگل داڑھی رکھنا واجِب ہے۔([5])(2):داڑھی مُنْڈانا یا ایک مٹھی سے کم کروانا نَاجائز و حرام ہے۔([6]) (3): داڑھی ایک مشت سے کم کروانا بھی حرام ہونے میں مُنْڈانے (یعنی بالکل صاف کروا دینے) ہی کی طرح ہے۔ اگرچہ مُنْڈانا خبیث تَر (یعنی زیادہ بُرا ) ہے۔([7]) (4):بُچّی کے بال بھی داڑھی
[1]... فتاویٰ رضویہ ،جلد :22،صفحہ:596 ملخصاً ۔
[2]... فتاوی رضویہ ،جلد: 22، صفحہ: 596 ملخصاً ۔
[3]...وقار الفتاویٰ، جلد:1،صفحہ:142ماخوذاً۔
[4]...شرح السُنہ ،کتاب اللباس ،باب الشارب ،جلد:7،صفحہ:79،حدیث:3193۔
[5]...فتاویٰ رضویہ ،جلد:22،صفحہ:689بتغیر قلیل۔
[6]...بہارشریعت ،جلد:3،صفحہ:585،حصہ:16۔
[7]...فتاویٰ رضویہ ،جلد:22،صفحہ:689بتغیر قلیل۔