Aurad Parhna

Book Name:Aurad Parhna

نصیب ہوتا ہے *نام  بنا م اپنے سلسلے کے  مشائخ کو ایصال ثواب کرنے کا موقع نصیب ہوتا ہے *شجرہ شریف پڑھنے سے چونکہ اپنے سلسلے کے مشائخ کا ذکر اور ان کو یاد کیا جاتا ہے تو جب خوشحالی کے دنوں میں ان کو یاد کیا جائے گا تو مصیبت کے دنوں میں وہ مصیبت دور  فرمائیں گے ۔

اوراد ووظائف نہ کرنے کا نقصان :اوراد ووظائف نہ کرنا بہت سے فضائل وثوابات سے محرومی کا سبب ہے۔حدیث پاک میں فرمایا : اہلِ جنت کو اس گھڑی کے سوا کسی شے پر حسرت نہ ہوگی جس میں وہ اللہ پاک  کا ذکر نہ کرسکے تھے ۔([1])

شجرہ شریف اور اوراد ووظائف کی عادت بنانے  کے لیے

*شجرہ شریف اور اورادووطائف کی برکتیں پیش نظر رکھئے * ثواب پر نظر رکھئے ! بعض لوگ کچھ دن وظیفہ کر کے اکتا جاتے ہیں کہ کام تو  ہو نہیں رہا اور  وظیفہ چھور دیتے ہیں  حاجت پوری کرنے کی بجائے ثواب کی نیت سے وظیفہ کیجئے کہ  اگرچہ کچھ عرصہ حاجت پوری نہ  بھی ہو لیکن  اللہ پاک نے چاہا ثواب ملتا رہے گا *وقت مقرر کر لیجئے ! مثلاً فجر کی نماز کے بعد کچھ دیر مسجد میں ٹھہر کر وظائف کیجئے *ابتداء میں لمبے لمبے وظیفے کرنے  کی بجائے چھوٹے چھوٹے وظیفے کیجئے !  ابتدا ہی میں لمبے وظیفے شروع کر لینے سے ہو سکتا ہے استقامت حاصل نہ ہو  * روزانہ تفسیر سننے سنانے کے حلقے میں شرکت کیجئے !اس حلقے میں  درس تفسیر  کے بعد شجرہ شریف پڑھا جاتا ہے ۔

پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر :7 کے مطابق اوراد ووظائف کے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں، نیت کیجئے کہ روزانہ کچھ نا کچھ ا وراد وظائف ضرور کریں گے ۔ اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !

اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بجاہِ خاتمِ النبیّٖن   صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...شعب الايمان ، العاشر من شعب الايمان، باب في محبۃ اللہ ،فصل فی ادامۃ  ذکر اللہ جلد:1،صفحہ:363،حدیث:512۔