Book Name:Aurad Parhna
الْعَالِیَہ نے بھی اپنے مریدوں اور طالِبوں کے لیے شجرۂ قاریہ ،رضویہ ، عطاریہ مرتب فرمایا ہے،جس میں مختلف اوراد ووظائف اور شجرہ طریقت یعنی سلسلہ قادریہ کے تمام بزرگوں کا ذکر موجود ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًاۙ(۴۱) وَّ سَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا(۴۲) (پارہ:22، الاحزاب :41ـ42)
ترجمۂ کنز العرفان : اے ایمان والو! اللہ کو بہت زیادہ یاد کرو۔ اور صبح و شام اس کی پاکی بیان کرو۔
اس آیت میں کثرت سے اللہ پاک کا ذکر کرنے کا فرمایا گیا ہے ۔کلمۂ طیبہ کا وِرد ،اللہ پاک کی تسبیح اور (وظائف ) وغیرہ کرنا سب اللہ پاک کا ذکر کرنا ہے ۔ ([1])
فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
کیا میں تمہیں ایسے بہترین اعمال نہ بتادوں؟ *جو اللہ پاک کے نزدیک بہت پاکیزہ *تمہارے درجات کی بلندی کا سبب * تمہارے لیے سونا چاندی خیرات کرنے اور *کفار سے جہاد کرنے سے بہتر ہوں۔ عرض کی گئی :جی ہاں ۔ فرمایا: وہ عمل اللہ پاک کا ذکر کرنا ہے۔([2]) *ایک راویت میں ہے :صبح شام اللہ پاک کا ذکر کرنا جہاد اور خیرات کرنے سے بہتر ہے۔([3])
اوراد و وظائف کے متعلق مدنی پھول
(1): استقامت کے ساتھ اوراد و وظائف پڑھنامُسْتَحب ہے ([4]) (2): جب بھی کوئی وظیفہ کیا جائے تو ثواب کی نیت سے کیا جائے اور اسے اللہ پاک کی بارگاہ میں طلبِ حاجت کے لیے وسیلہ بنائے ۔اگر صرف
[1]...تفسیر صراط الجنان ،پارہ:22،سورۂ احزاب ،تحت الآیۃ :41،جلد8،بتغیر قلیل ۔
[2]...سنن ترمذی،کتاب الدعوات ،باب ماجاء فی فضل الذکر ،صفحہ:778،حدیث:3377۔
[3]...الزہد لابن مبارک ،الجز التاسع ،صفحہ:394،رقم :1116۔
[4]...شرح مسلم للنووی ،کتاب صلاۃ المسافرین،باب صلاۃ الیل ومن نام ...الخ، جلد:2،جز :6،صفحہ:33،حدیث:1739۔