Book Name:Aurad Parhna
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل اوراد پڑھنے کے متعلق مفید ترین معلومات دی جائیں گی اورکفر وفقر سے پناہ کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم :روزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دُنیا میں مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُ الْعَالِیَہ نے سوالات کی صورت میں شریعت وطریقت کا جامع مجموعہ نیک اعمال کا رسالہ عطا فرمایا ہے تاکہ مسلمان ان سوالات کے ذریعے اپنا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت بہتر کر سکیں ۔ آج ہم72 نيك اعمال كے رسالے سے نیک عمل نمبر :7 کے بارے میں سیکھیں گے ۔
نیک عمل نمبر 7:کیا آج آپ نےشجرے کے کچھ نا کچھ اوراد پڑھے ؟
مشائخِ کرام اپنےمریدوں اور طالِبوں کو شجرہ عطا فرماتےہیں،جس میں مختلف اوراد ووظائف اوردعائیہ اشعار کی صورت میں شجرہ طریقت بھی ہوتا ہے۔ الحمدُ للہ اسی طرح امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُم
[1]...ترمذی،ابواب الوتر،باب ماجاء فی فضل الصلاۃ علی النبی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم،صفحہ:144،حدیث:484۔