Aurad Parhna

Book Name:Aurad Parhna

اسی نیت سے وظیفہ کیا کہ میرا کام پورا ہوجائے  یہ جائز ہے لیکن اس کا ثواب نہیں ملے گا (3):  وظیفہ صرف جائز کام  کے لیے کیا جائے ناجائز کام  مثلاً میاں بیوی کے درمیان لڑائی کروانے  وغیرہ کے لیے  وظیفہ کرنا حرام اور گناہ ہے([1]) (4):  اورادووظائف کو بلاوضو بھی پڑھ سکتے ہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ وضو کر لیاجائے (5):جن اوراد ووظائف کے لیے تعداد مُعَیَّن ہے انہیں اتنی ہی تعداد میں پڑھا جائے ،جان بوجھ کر کمی یا زیادتی نہیں کرنی چاہیے۔ ([2])

اورادو  وظائف کے فائدے

*  اوراد و  وظائف کرنے سے روحانیت(Spirituality) میں اضافہ ہوتا ہے *اورادو وظائف سے مشکلات حل ہوتی ، بلائیں ٹلتیں اور رزق میں بَرَکَت ہوتی ہے *  اوراد و وظائف کرنا اللہ پاک کے ذکر کا ایک خوبصورت طریقہ ہے  اور *..یہ کامل ایمان کی نشانی *.. دنیا و آخرت کی ہر بھلائی پانے *.. عذابِ الٰہی سے نَجات ملنے *.. درجات کی بلندی  اور *.. دل کی صفائی کا سبب ہے([3])   *اوراد ووظائف کرنا اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا کرنے کا بہترین انداز ہے اور  *..دعا عبادت کا مغز اور   *..دعا رحمت کی چابی ہے  *..دعا مسلمانوں  کا ہتھیار ہے *..دعا دین کا ستون ہے *..دعا زمین وآسمان کا نور ہے  *..دعا بلاؤں کو ٹال دیتی ہے  ۔([4])

مشائخ طریقت کا شجرہ شریف پڑھنے کے فائدے

*شجرہ شریف روزانہ پڑھنے سے اپنے سلسلہ طریقت کے تمام بزگوں کے نام یاد ہو جاتے ہیں جو کہ  یقیناًسعادت مندی ہے *  شجرہ شریف پڑھنے سےاللہ پاک کے نیک بندوں  کا ذکر ہوتا ہے اور*..صالحین کا ذکر کرنے سے رحمتیں نازل ہوتیں *..ایمان تازہ ہوتا اور*.. اللہ پاک کا قرب


 

 



[1]...فتاوی رضویہ ،جلد:23،صفحہ:398،ملخصاً۔

[2]...بہار شریعت،جلد 01،حصہ 3،صفحہ539،ملخصًا۔

[3]...تفسیر صراط الجنان ،پارہ:2،سورۂ بقرہ،تحت الآیۃ :152،جلد:1،صفحہ:143،ملخصًا۔

[4]...ماہنامہ فیضان مدینہ ،جون /جولائی 2018،صفحہ:5،ملخصًا۔