Book Name:Zaban Ki Hifazat
فضول اور گناہوں بھری گفتگو سے بچنے کے طریقے
* بولنے سے پہلے تولنے کی عادت بنائیے یعنی کوئی بھی بات کرنے سے پہلے خوب غور کیجئے کہ میری یہ گفتگو کہیں فضول یا گناہوں بھری تو نہیں ؟* اسی طرح گفتگو کرنے کے بعد اس کا جائزہ لیجئے ! مثلاً : اپنی ہر ہر بات پر غور کیجئے اور دل ہی دل میں خود سے پوچھیئے! کہ فلاں گفتگو کیوں کی؟ کیا اس کی ضرورت تھی ؟ * ایسی بیٹھک میں جانے سے بچئے جہاں فضول اور گناہوں بھری گفتگو ہوتی ہے *اگر فضول یا گناہوں بھری بات زبان سے نکل جائے تو فوراً توبہ اور اللہ پاک کا ذکر کیجئے اور نبی کریم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر درود پاک پڑھئے ! *روزانہ کچھ نہ کچھ لکھ کر یا اِشارے سے گفتگو کی عادت بنائیے۔
پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر :52 زبان کو گناہوں سے بچانے کے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں،آئیے ! نیت کرتے ہیں اس نیک اعمال کو اپناتے ہوئے زبان کا قفل مدینہ لگائیں گے ۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے اٰمِیْن بجاہ ِخاتم النَبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ(۲۵) وَ یَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْۙ(۲۶) وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْۙ(۲۷) یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ۪(۲۸)([1])
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اے میرے رب! میرے لیے میرا سینہ کھول دے ۔اور میرے لیے میرا کام آسان فرما دے۔ اور میری زبان کی گرہ کھول دے۔ تاکہ وہ میری بات سمجھیں ۔