Book Name:Zaban Ki Hifazat
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ:5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے نیک عمل نمبر 52 زبان کو گناہوں سے بچانے کے متعلق مفید ترین معلومات دی جائیں گی اورزبان کی لکنت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : فرض حج کرو، بے شک اِس کا اجر 20 غَزوات میں شرکت کرنے سے زیادہ ہے اور مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھنا اِس (فرض حج )کے برابر ہے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دنیا وآخرت کی بہتری کے لیے سوالات کی صورت میں نیک اعمال کا رسالہ عطا فرمایا ہے،تاکہ ہم نیک اعمال اپنا کر گناہوں اور فضولیات سے بچ کر دنیا و آخرت میں کامیاب ہوسکیں،آج ہم 72 نیک اعمال کے رسالے سے نیک عمل نمبر 52 کے بارے میں سیکھیں گے ۔
نیک عمل نمبر 52:کیا آج آپ نے زبان کو گناہوں(یعنی الزام تراشی ،دل آزاری ،گالی گلوچ، وغیرہ )سے بچایا ؟([2])
زبان کو گناہوں سے بچانے کا مطلب
زبان کو گناہوں بھری باتوں سے محفوط رکھنا زبان کو گناہوں سے بچانا کہلاتا ہے۔