Book Name:Zaban Ki Hifazat
ناجائز وفضول گفتگو کے متعلق احکام
(1):گناہوں بھری گفتگو کرنا ناجائزو گناہ اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے مثلاً:* جھوٹ * غیبت *چغلی* الزام لگانا * فحش گوئی * لعنت کرنا * گالی دینا* بُرے القابات سے پکارنا وغیرہ (2): فضول گفتگو (ایسی گفتگو کرنا جس میں نہ دنیا کا فائدہ ہو، نہ دین کا) مکروہ ہےمثلاً:غیر ضروری تبصرے وغیرہ کرنا۔ ([1])
*زبان کی حفاظت جنت میں لے جانے کا سبب ہے * زبان کی حفاظت کرنا عبادت کی چابی ہے *زبان کی حفاظت سے عبادت پر استقامت ملتی ہے* زبان کی حفاظت ایمان کی حفاظت کا ذریعہ ہے*زبان کی حفاظت عالِم کے لیے زینت اور جَاہِل کا پردہ ہے * زبان کی حفاظت سے حکمت ودانائی عطا کی جاتی ہے * زبان کی حفاظت بغیر محنت و مشقت کے عبادت ہے* زبان کی حفاظت عزت وقار میں اضافے کا سبب ہے ۔([2])
* گناہوں بھری گفتگو سے وقت ضائع ہوتا ہے * گناہوں بھری گفتگو کرنا جہنم میں لے جانے کا سبب ہے * گناہوں بھری گفتگو کرنا جہالت کی علامت ہے * گناہوں بھری گفتگو کرنا دل کی سختی کا سبب ہے * گناہوں بھری گفتگو کرنے سے عزت و وقار ختم ہوجاتا ہے * گناہوں بھری گفتگو لڑائی جھگڑے اور فساد کا سبب ہے * گناہوں بھری گفتگو ذِلَّت ورُسوئی کا سبب ہے * گناہوں بھری گفتگو سے دِلوں میں نفرتیں اور دشمنیاں پیدا ہوتیں ہیں * گناہوں بھری گفتگو سے بھر پور نامۂِ اعمال اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش ہوگااور تمام مخلوق کے سامنے پڑھنا پڑے گا * گناہوں بھری گفتگو کی وجہ سے روزِ قیامت انسان کو شرمندگی وندامت ہوگی۔ ([3])