Book Name:Jannat Me Aqa Ka Parosi
بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول!اپنی زندگی کو با مقصد بنانے ،خوفِ خدا اور عشقِ رسول کی نعمت پانے، نیکیاں کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جایئے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!دِین و دُنیا کی بہت برکتیں نصیب ہوں گی ۔72 نیک اعمال پر عمل کریں، شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 34 یہ ہے کہ ”کیا آج آپ نے اوابین یا اشراق و چاشت کے نوافل پڑھے؟اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے ہمیں نمازوں کے ساتھ ساتھ دیگر نوافل کی پابندی بھی نصیب ہوگی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!آئیے شیخِ طریقت، امیر اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ”101 مَدَنی پھول“سے بات چیت کے حوالے سے چند اہم مدنی پھول سنتے ہیں: *مسکرا کر اور خندہ پیشانی سے بات چیت کیجئے۔*مسلمانوں کی دلجوئی کی نیّت سے چھوٹوں کے ساتھ مُشفِقانہ اور بڑو ں کے ساتھ مُؤدَّ با نہ لہجہ رکھئے۔*چلاّ چلاّ کر بات کرنے سے حد درجہ احتیاط کیجئے۔*چاہے ایک دن کا بچّہ ہو اچّھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اُس سے بھی آپ