Peer Shareef Ka Roza Rakhna

Book Name:Peer Shareef Ka Roza Rakhna

کولیسٹرول اور بلڈ پریشر متوازن(Moderate) رہتا ہے *...   روزہ رکھنے سے جسمانی کھچاؤ ، ذہنی تناؤ ، ڈپریشن اور نفسیاتی اَمْراض  (Psychological Disorders)کا خاتمہ ہوتا ہے *...   روزہ رکھنے سے موٹاپے میں کمی اور اضافی چربی ختم ہوتی ہے*... روزہ رکھنے سےقوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔([1])

نفل روزہ رکھنے کی عادت بنانے  کے طریقے

*نفل روزے رکھنے  کے فضائل وفوائدپیش ِنظر رکھئے *نفل روزہ رکھنے والے اسلامی بھائیوں کی صحبت اختیار کیجئے ! اس کے لیے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہئے !دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں نفل روزوں کی ترغیب دلائی جاتی ہے اور کثیر تعداد میں اسلامی بھائی  نفل روزہ رکھتے ہیں *بزرگانِ دین کے ر وزہ رکھنے کے متعلق واقعات کا مطالعہ کیجئے بالخصوص کربلا والوں کی بھوک اور پیاس کو یاد کیا جائے ۔

پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے 72 نیک اعمال کے رسالے سے ہفتہ وار نیک عمل نمبر 64 کے مطابق نفل روزوں کے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں ، نیت کیجئے کہ اس نیک عمل کو اپناتے ہوئے  ہر ہفتے ایک نفل  روزہ ضرور رکھیں گے ۔ اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !

اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا

افطارکے وقت کی دُعا

اَللّٰھُمَّ لَکَ صُمْتُ وَعَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ

ترجمہ  :   اے اللہ! میں نے تیرے لئے روزہ رکھااور تیرے ہی عطا کردہ رزق سے افطارکیا۔([2])


 

 



[1]...ماہنامہ فیضان مدینہ ،مئی 2020،صفحہ:55 ۔

[2]...سنن ابی داود ،کتاب الصوم  ،باب القول عند الافطار ،صفحہ:378،حدیث:2358 ۔