Book Name:Peer Shareef Ka Roza Rakhna
10 محرم کا روزہ اس کے ساتھ 9 محرم کا بھی شامل کر لیا جائے *شوال کے 6 روزے *عرفہ یعنی 9 ذو الحج *ہر پیر اور جمعرات *اَیَّام بِیْض (یعنی ہر ماہ کی 13،14،15تاریخ )کا روزہ رکھنا یہ سب نفل روزے ہیں (4):مکروہ ِ تنزیہی: صَومِ وِصال یعنی روزہ رکھ کر افطاركيے بغير اگلے دن کا پھر روزہ رکھ لے یہ مکروہِ تنزیہی ہے (البتہ افضل یہ ہے کہ صوم داؤدی رکھ لیے جائیں یعنی ایک دن روزہ رکھنا اور ایک دن روزہ نہ رکھنا) (5):مکروہِ تحریمی : عید الفطر ،عید الاضحیٰ اور ایام تشریق (یعنی 11،12،13 ذولحجہ)کے روزے۔([1])
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓــٴًـۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ(۲۴)(پارہ:29،سورۂ حاقہ:24)
تَرْجَمۂِ کَنْزُ العِرْفَان : (کہا جائے گا:) گزرے ہوئے دنوں میں جو تم نے آگے بھیجا اس کے بدلے میں خوشگواری کے ساتھ کھاؤ اور پیو۔
آیت میں فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ(۲۴)گزرے ہوئے دنوں سے مُراد رَوزوں کے دن ہیں ۔ مطلب یہ ہوا روزہ رکھنے والوں سے روزِقیامت کہا جائے گا :تم دنیا میں اللہ پاک کی رضا کے لیے بھوکے پیاسے رہے لہٰذا آج کھاؤ اور پیو ۔([2])
فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
جس نے ایک نفل روزہ رکھا اللہ پاک اسے جہنم سے اتنا دُور کردے گا جتنا زمین و آسمان کا درمیانی فاصِلہ Distance)) ہے۔([3])
* پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: پیر اور جُمعرات کو اعمال پیش ہوتے ہیں