Peer Shareef Ka Roza Rakhna

Book Name:Peer Shareef Ka Roza Rakhna

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ  :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل پیر شریف کا روزہ رکھنے کے متعلق مفید ترین معلومات دی جائیں گی اورافطار کے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی ۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !

پیر شریف  کا روزہ رکھنا

فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

 تم مجھ پر درود پڑھو... !بےشک یہ تمہارے لیے پاکیزگی  ہے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک اعمال کیا ہیں ؟

امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہمیں سوالا ت کی صورت میں نیک اعمال کا رسالہ عطا فرمایا ،تاکہ ہم ان نیک اعمال کو اپنا کر اپنی اصلاح اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں کر سکیں ۔ 72 نیک اعمال میں سے ہفتہ وار نیک عمل ہے ؛کیا اس ہفتے پیر شریف (یار رِہ جانے کی صُورَت میں  کسی بھی دن )کا روزہ رکھا؟

اس نیک عمل میں پیر شریف یا ہفتے میں کسی بھی دن نفل روزہ رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے   تو آج ہم نفل روزوں کے بارے میں سنیں گے ۔

روزے کی اقسام

روزے 5 قسم کے ہیں :(1):  فرض:رمضان کے ادا وقضا اور قَسم وغیرہ کے کفارے کے   روزے (2): واجب:منّت وغیرہ کے روزے  (3): نفل ومُسْتَحب : فرض اور واجب کے علاوہ مثلاً : * عاشورہ یعنی


 

 



[1]...مسند امام احمد ،مسند ابی ھریرہ ،جلد:4،صفحہ:409،حدیث:904۔