Book Name:Peer Shareef Ka Roza Rakhna
تو میں پسند کرتا ہوں کہ میرا عمل اُس وَقت پیش ہوکہ میں روزہ دار ہوں۔([1]) * نبی کریم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے پیر شریف کے دن روزہ رکھنے کے متعلق پوچھا گیا ، رسول ذیشان مکی مدنی سلطان صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے (اس کا سبب بیان کرتے ہوئے ) فرمایا: اسی دن میری ولادت ہوئی اور اسی دن مجھ پر وحی نازل ہوئی ۔([2])
(1):نفل روزہ شروع کرنے سے واجب ہوجاتا ہے([3]) بغیر عذر شرعی توڑنا ناجائز وگناہ ہے۔([4]) (2):والدین نفل روزہ رکھنے سے منع کریں تو ان کی اطاعت کی جائے۔([5]) (3): ملازم یا مزدور وغیرہ نفلی روزہ رکھیں تو کام میں سستی آئے گی تو ادارے یا جس کے یہاں کام کرتا ہے اس کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہیں رکھنا چاہئے ،اگر روزہ رکھ کر باقاعدہ کام کر سکتا ہے کام میں کسی قسم کی کمی کوتاہی نہیں ہوتی تو نفل روزہ رکھنے کے لیے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔([6])
نفل روزہ رکھنے کے فضائل وفوائد
*نفل روزہ اللہ پاک کی رضا کا سبب ہے *روزہ رکھنا گناہوں سے بچنے کا سبب ہے *روزہ رکھنا جنت میں لے جانے والا کام ہے * روزِ قیامت روزہ دار وں کے منہ سے مشک کی خوشبو آئے گی * اور ان کے لیے عرش کے نیچے دستر خوان لگایا جائے گا جس سے وہ کھائیں اور پئیں گے([7])* روزہ رکھنا صحت اور تندرستی کا سبب ہے مثلا ً : *... روزہ رکھنے سے معدے کی بیماریاں (Gastrointestinal Diseases) ٹھیک ہو تی ہیں*...نظام ہضم(Digestive System) بہتر ہوتا ہے *... روزہ رکھنے سے شوگر لیول ،
[1]...سنن ترمذی ابواب الصوم عن رسول اللہ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم،باب ماجاء صوم یوم ...الخ،صفحہ:208،حدیث :747۔
[2]...مسلم ،كتاب الصیام ،باب استحباب ثلاثۃ ایام ...الخ ،صفحہ:423،حدیث :1162۔
[3]...بہارِ شریعت ،جلد:1،حصہ :5،صفحہ:1007۔
[4]...فتاوی اہلسنت ،فتوی نمبر : Jtl-1596۔
[5]...بہارِ شریعت ،جلد:1،حصہ :5،صفحہ:1008۔
[6]...بہارِ شریعت ،جلد:1،حصہ :5،صفحہ:1008۔
[7]...موسوعہ ابن ابی دنیا ،جلد:4،کتاب الجوع ،حدیث:139۔