Awabeen o Ishraq o Chasht Parhna

Book Name:Awabeen o Ishraq o Chasht Parhna

اَوَّابین  اور اِشراق وچاشت کے فضائل وفوائد

* دن کی ابتدا اور انتہا اللہ پاک کی عبادت سے ہوتی ہے۔حدیث پاک کے مطابق جو دن کی ابتدا اورانتہا کسی اچھے عمل پر کرے اُس  شخص کے اُس دن کے گناہ نہیں لکھے جاتے۔([1])  *اِشراق وچاشت کی نماز جنت میں داخلے کا سبب(Cause)ہے۔ ([2])*جو  اشراق وچاشت پڑھے اس  کو جنت میں گھر عطا کیا جائےگا۔([3]) *جس  نے اشراق کی4 رکعتیں پڑھیں گویا اس نے لَیْلَۃُ القَدر میں 4 رکعتیں پڑھیں۔([4]) *چاشت کی 2رکعتیں جسم کے تمام اعضا کاصَدَقہ بن  جاتی  ہیں  * اِشراق وچاشت پڑھنے سے حاجتیں پوری اور پریشانیاں دور ہوتیں ہیں۔([5])  * اِشراق وچاشت کی نماز پڑھنے سے مقبول حج و عمرے کا ثواب ملتا ہے۔([6])  * اَوَّبین([7])  اور چاشت کی نماز پر پابندی اختیار کرنے والے کے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔([8])

اَوَّابین  اور اِشراق وچاشت نہ پڑھنے کا نقصان :یہ نمازیں نہ پڑھنا بہت سے فضائل وثوابات سے محرومی اور روزِ قیامت حسرت کا سبب ہے۔

اوَّابین اور اِشراق وچاشت کی عادت اَپنانے  کے طریقے

*نوافل کے فضائل وثوابات  پیش نظر رکھئے *فجر کی نماز کے بعد اِشراق وچاشت تک  مسجد میں ہی حاضر ہوکر ذکر الٰہی ،درود سلام اور اوراد وظائف وغیرہ میں مشغول رہئے *دل میں نیکیوں کی حرص(Greed) بڑھائیے  * اللہ پاک کی عبادت سے دن کی ابتدا اور انتہا  کرنے کا  ذہن بنائیے!اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم!سارا دن  اس کی برکتیں ملتی رہیں گی۔


 

 



[1]...الجامع الصغیر ،صفحہ:513،حدیث :8423۔

[2]...الجامع الصغير ،حديث :2323۔

[3]...الجامع الصغير ،حديث :8800۔

[4]...مشكاة المصابیح ،کتاب الآداب ،باب المصافحۃ والمعانقۃ،صفحہ:172،حدیث:4694۔

[5]...سنن ترمذی ،ابواب الوتر ،باب ماجاء فی صلاۃ الضحیٰ،صفحہ:142،حدیث:475 ،ماخوذاً۔

[6]...سنن ترمذی ،ابواب السفر  ،باب ذکر مایستحب من   الجلوس فی المسجد...الخ،صفحہ:171،حدیث:586 ۔

[7]...المعجم الصغير ،صفحہ:624،حدیث :900۔

[8]...سنن ابن ماجہ ،ابواب  اقامۃ لصلوات ...الخ ،باب ماجاء فی صلاۃ الضحیٰ ،صفحہ:223حدیث :1382۔