Awabeen o Ishraq o Chasht Parhna

Book Name:Awabeen o Ishraq o Chasht Parhna

صلاۃُ الضحیٰ (اِشراق و چاشت)کسے کہتے ہیں ؟

سورج بلند(Sun Rise) ہونے کے بعد پڑھے جانے والے نوافل کو صلاۃُ الضُحیٰ (یعنی اِشراق وچاشت کی نماز ) کہتے ہیں۔([1])

وضاحت : *ضُحیٰ دن کے اُس حصّے (part)کو کہتے ہیں جب سورج بلند ہوتا ہے  اِس وقت پڑھی جانے والی نماز کو صلاۃُ الضُحٰی(یعنی اِشراق وچاشت کی نماز ) کہتے ہیں ۔([2])*نمازِ اِشراق کا وقت : سورَج طُلُوع ہونے کے20مِنَٹ بعد شروع ہوتا ہے اور ضحو ہ ٔکُبریٰ یعنی جب سورج عین سر پر ہوتا ہے اُس  وقت ختم ہو جاتا ہے* چاشت کا وقت : سورج بُلند ہونے سے شروع ہوتا ہے اور ضحو ہ ٔکُبریٰ یعنی جب سورج عین سر پر ہوتا ہےاس وقت ختم ہوجاتا ہے۔([3]) *اِشراق وچاشت کی نماز ایک ساتھ بھی پڑھی جا سکتی ہے ۔ ([4])

آیت مبارکہ

اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِشْرَاقِۙ(۱۸)(پارہ:23،سورۂ صٓ:18)

تَرْجَمۂِ کَنْزُ العِرْفَان : بیشک ہم نے اس کے ساتھ پہاڑوں  کو تابع کردیا کہ وہ شام اور سورج کے چمکتے وقت تسبیح کریں ۔

*اِس آیت میں بیان کیا گیا ہے:اللہ پاک  نے پہاڑوں کو داؤدعَلَیْہ السَّلام کے تابع فرما دیا ، جب حضرت داؤدعَلَیْہ السَّلام سورج کے طلوع اور غروب ہونے کے وقت نماز پڑھتے تو پہاڑ بھی ساتھ مل کر نماز پڑھتے۔([5])*حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہ عَنْہ نے فرمایا :حضرت داؤدعَلَیْہ السَّلام صلاۃُ الضُحیٰ  (یعنی اشراق، چاشت کی نماز )ادا  فرمایا کرتے تھے ۔([6])


 

 



[1]...مرقاۃ المفاتیح ،کتاب الصلاۃ ،باب الصلاہ الضحیٰ ،صفحہ:351۔

[2]...مرقاۃ المفاتیح ،کتاب الصلاۃ ،باب الصلاہ الضحیٰ ،صفحہ:351۔

[3]...بہارِ شریعت ،جلد:1،حصہ:4،صفحہ:676۔

[4]...فتاوی اہلسنت ،فتوی نمبر : WAT-1091۔

[5]...تفسیر قرطبی ،پارہ:23، سورۃ الصٓ،تحت الآیۃ :18،جلد:8،صفحہ:100۔

[6]...تفسیر کبیر ،پارہ:23،سورۃ الصٓ،تحت الآیۃ :18،جلد:9،صفحہ:375۔