Awabeen o Ishraq o Chasht Parhna

Book Name:Awabeen o Ishraq o Chasht Parhna

فرامینِ مصطفےٰصلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم 

اَوَّابین کے بارے میں پیارے آقا مکی مدنی مصطفٰے  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : جو مغرب کے بعد  6 رکعتیں اس طرح ادا کرے کہ ان کے درمیان کو ئی بُری بات نہ کہے تو یہ 6رکعتیں 12سال کی عبادت کے برابر ہوں گی۔([1])

مختصر شرح :یادرکھئے! اس حدیث پاک میں 12 سال کی عبادت کے برابر ہونے سے مراد ہے کہ یہ 6 رکعتیں پڑھنے سے 12 سال کی عبادت کا ثواب ملے گا ،یہ مطلب ہرگز نہیں کہ یہ 6 رکعتیں 12 سال کے فرائض وواجبات کےمتبادل ہوگی اور   مَعاذَ اللہ !12 سال تک نماز سے بے پرواہی برتی جائے۔ ([2])

صلاۃُ الضُحیٰ (اشراق وچاشت)کے بارے میں پیارے آقا مکی مدنی مصطفٰے  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : اللہ پاک فرماتا ہے :اے ابن آدم! تو میرے لیے دن کے شروع میں( صلاۃُ الضُحٰی یعنی اِشراق وچاشت کی ) 4 رکعتیں پڑھ ، میں دن کے آخر تک تجھے کافی ہوں گا ،یعنی تمہاری حاجات پوری اور پریشانیاں دور کروں گا۔([3])

اَوَّابین  اور اِشراق  و چاشت کے متعلق احکام

(1):  اَوَّابین  ([4])اور اِشراق ،چاشت کی نماز مُسْتَحب ہے۔ ([5]) (2):  سورج طلوع ہونے کے بعد 20 منٹ تک اِشراق وچاشت یا کوئی نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ ([6])  لہٰذا  اِشراق کی نماز سورج طلوع ہونے کے 20 منٹ بعد پڑھی جائے ۔


 

 



[1]...سنن ابن ماجہ ،ابواب  اقامۃ لصلوات ...الخ ،باب ماجاء فی الست رکعات بعد المغرب ،صفحہ:189حدیث :1167۔

[2]...مرآۃ المناجیح ،جلد:2،صفحہ:226۔

[3]...سنن ترمذی ،ابواب الوتر ،باب ماجاء فی صلاۃ الضحیٰ،صفحہ:142،حدیث:475 ۔

[4]...بہارِ شریعت ،جلد:1،حصہ:4،صفحہ:666۔

[5]...بہارِ شریعت ،جلد:1،حصہ:4،صفحہ:675۔

[6]...بہارِ شریعت ،جلد:1،حصہ:3،صفحہ:454،بتغیر قلیل ۔