Tahajud Parhna

Book Name:Tahajud Parhna

کا اند ر باہر سے اور باہر اند ر سے دِکھائی دیتا ہے([1])   * تَہَجُّدکی نماز پڑھنے والوں کو اُمت کے بہترین لوگ فرمایا گیا([2]) *تَہَجُّدکی نماز پڑھنے سے آدمی کا چہرہ نورانی ہو جاتا ہے ۔

تَہَجُّدنہ پڑھنے کا نقصان :تَہَجُّدکی نماز نہ پڑھنا بہت سے فضائل وثوابات سے محرومی کا سبب ہے۔ حدیث پاک میں کے مطابق : رات کو زیادہ نہ سویا  کرو ..! رات کو زیادہ سونے والا روزِ قیامت فقیر ہو گا۔([3])

نماز تَہَجُّدکی عادت بنانے  کے لیے

*تَہَجُّدکے فضائل وثوابات  پیش نظر رکھئے *دل میں نیکیوں کی حرص بڑھائیے  !  جس کے دل میں نیکیوں کی حرص  ہو اس کے لئے رات کو  نماز کے لئے اُٹھنا آسان ہوتا ہے *رات کو عشاکی نماز پڑھ کر جلد سونے کا معمول بنائیے ! فضول گفتگو ، بےجا موبائل کا استعمال اور بےکار  کاموں  میں مصروف ہونے کی بجائے  جلد سوجائیے! اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !اس سے تَہَجُّدمیں جاگنا آسان ہو گا *تَہَجُّد کے وقت اُٹھنے کے اسباب بنائیں مثلاً : الارم (Alarm)سیٹ کر لیجئے ! جو تَہَجُّد کے وقت جاگتا ہو ،اسے کہہ دیجئے کہ مجھے بھی اٹھا دیا کریں *قَیْلُولَہ (Nap)کیجئے ! دوپہر میں  کچھ آرام کرنے کو قَیْلُولَہ (Nap)کہتے ہیں ۔ قَیْلُولَہ (Nap) مستحب ہے، شب بیداری میں جو تھکن ہوتی ہے وہ قَیْلُولَہ سے ختم  ہو جاتی ہے ۔ پیارے آقا ،مدینے والے مصطفےٰ   صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    نے فرمایا:  قَیْلُولَہ(Nap) کر کے رات کے قیام پر مدد حاصل کرو..! ([4])

پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر :33تَہَجُّدپڑھنے کے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں، نیت کیجئے کہ اس نیک عمل کو اپناتے ہوئے  روزانہ تَہَجُّدپڑھیں گے ۔

اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بجاہِ خاتمِ النبییٖن   صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان ،پارہ:15،سورۂ بنی اسرائیل ،تحت الآیۃ :79،صفحہ:497ـ498۔

[2]...الترغیب الترہیب ،کتاب النوافل ،باب الترغیب فی قیام اللیل ،صفحہ:208،حدیث :27۔

[3]...الترغیب الترہیب ،کتاب النوافل ،باب الترہیب من نوم الانسان ...الخ،صفحہ:214،حدیث :5۔

[4]...سنن ابن ماجہ :کتاب الصیام ،باب ما جاء فی سحور ،صفحہ:671،حدیث ؛1693 ۔