Book Name:Tahajud Parhna
نمازِتَہَجُّدکے متعلق احکام
(1): نفل نمازوں میں سب سے افضل تَہَجُّدکی نماز ہے۔([1]) (2):تَہَجُّدکی نماز کے لیے عشاپڑھ کر سونا([2])یا کم از کم اونگھنا شرط ہے۔ ([3]) (3): عشاکی نماز پڑھ کر جب بھی سو کر اٹھیں اس وقت تَہَجُّدکا وقت شروع ہو جاتا ہے اور فجر کا وقت شروع ہونے پر ختم ہوتا ہے لیکن رات کے آخری حصے میں تَہَجُّدپڑھنا بہتر ہے ([4]) کہ رات کے آخری حصے میں اللہ پاک کی رَحمتیں اور اس کی رضا بندے کے بہت قریب ہوتی ہیں (4): افضل یہ ہے کہ تَہَجُّدکی 8 رکعتیں پڑھی جائیں ،4 رکعتیں پڑھنا درمیانہ درجہ ہے البتہ کم ازکم تَہَجُّدکی 2 رکعتیں ہیں ۔([5]) (5): تَہَجُّدپڑھ کر کچھ سونا یا لیٹ جانا سنت ہے۔([6]) لیکن یاد رہے اس سے فجر کی جماعت نہ چھوٹے اگر کسی کو غالب گمان ہے کہ سو جائے گا تو فجر کی جماعت جاتی رہے گی تو وہ ہر گز نہ سوئے (6): نماز تَہَجُّدکے لیے کسی نماز کی جماعت چھوڑنا ناجائز وگناہ ہے ۔ مثلاً : نماز تَہَجُّدپڑھ کر سوجانا کہ فجر کی جماعت جاتی رہے ،اسی طرح بعض لوگ دن میں آرام کرتے ہیں ،اگر اس آرام کرنے اور سونے میں ظہر کی جماعت ترک ہوتی ہو تو ناجائز وگنا ہ ہے ۔ ([7])
نمازِ تَہَجُّدکے فضائل وفوائد
* تَہَجُّدکی نماز پڑھنا اللہ پاک کی رضا کا سبب ہے * تَہَجُّدکی نماز پڑھنا اللہ پاک کے پیاروں کا طریقہ ہے * تَہَجُّدکی نماز پڑھنا اللہ پاک کے قُرب کا ذریعہ ہے * تَہَجُّدکی نماز پڑھنا بخشش کا ذریعہ ہے *تَہَجُّدکی نماز پڑھنے سے گناہوں کی عادت چھوٹ جاتی ہے* تَہَجُّدکی نماز پڑھنے والے بے حساب جنت میں داخل ہوں گے * تَہَجُّدکی نماز پڑھنے والوں کے لیے جنت میں ایسے بالاخانے ہیں جن
[1]... فتاوی رضویہ ،جلد:7،صفحہ:400،بتغیر قلیل ۔
[2]... فتاوی رضویہ ،جلد:7،صفحہ:409،ملخصًا ۔
[3]... فتاوی اہلسنت،فتاوی نمبر : WAT-2464۔
[4]... فتاویٰ امجدیہ ، جلد 1 ، صفحہ 243 ،بتغیر قلیل ۔
[5]... رد المحتار علی درالمختار ،جلد:2،صفحہ:567 ۔
[6]... مرآۃ المناجیح ،جلد:2،صفحہ:233۔
[7]... فتاویٰ رضویہ ،جلد:7،صفحہ:81 ،مفصلاً۔