Book Name:Tahajud Parhna
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل تَہَجُّدپڑھنا کے متعلق مفید ترین معلومات دی جائیں گی اورنیند سے بیدار ہونے کے بعد کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم :روزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دُنیا میں مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
تَہَجُّدپڑھنا
امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہمیں نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے لیے سوالات کی صورت میں نیک اعمال کا رسالہ عطا فرمایا ہےتاکہ ہم ان سوالات کے ذریعے اپنا جائزہ لیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نیکیاں کریں اور گناہوں سے دور رہیں ۔ آج ہم72 نيك اعمال كے رسالے سے نیک عمل نمبر :33 کے بارے میں سیکھیں گے ۔
نیک عمل نمبر 33:کیا آج آپ نے تَہَجُّدکی نماز پڑھی ؟یا رات نہ سونے کی صورت میں صلٰوۃُ الَیْل ادا کی؟([2])
تَہَجُّد کسے کہتے ہیں
نمازِ عشاکے بعد فجر سے پہلے نیند سے اُٹھ کر پڑھی جانے والی نماز کو نمازِتَہَجُّدکہتے ہیں ۔([3])