Gussay Par Kabo Karna

Book Name:Gussay Par Kabo Karna

قیامت عذابِ اِلہٰی سے محفوظ رہے گا*غصہ پینے والے کے دل کو اللہ پاک سکون اور ایمان سے بھر دیتا ہے  ۔ ([1]) *غصہ پینے سے گھر کا ماحول درست رہتا اور* رشتے مضبوط ہوتے    ہیں*لوگ قریب آتے ہیں *غصہ پینے سے آپس میں محبتیں بڑھتی ہیں۔

غصے پر قابو پانے کے طریقے

* جب غصہ آئے تو*..  اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھیے ! *..لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ پڑھیے ! *..وضو کیجئے ! *.. کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیے ! بیٹھے ہیں تو لیٹ  جائیے ! *.. جس پر غصہ آرہا ہےاس کے سامنے سے ہٹ جائیے!*غصہ پی جانے اور معاف کرنے کے فضائل ذہن میں رکھیے!*غصے کی تباہ کاریوں کو پیش نظر رکھئے کہ عموماً غصے کی وجہ سے ہی قتل وغارت گری ،آپس میں نفرتیں ،بہن بھائیوں میں جدائی ،قطع تعلقی  وغیرہ ہوتی ہے۔*جب غصہ آئے خاموش ہوجائیے کیونکہ غصے کی حالت میں کوئی ناکوئی ایسی بات زبان سے نکل جاتی ہے جس کی وجہ سے غصہ مزید بڑھتا ہے اور بعد میں ندامت اُٹھانی پڑتی ہے   * غصہ  میں ماردھاڑکو  جی چاہے تو روزِ قیامت اللہ پاک کے حُضُور حاضِری کو یاد کر لیجئے! *مثبت سوچ پیدا کیجئے ! منفی سوچ اور بدگمانیاں  غصے کا سبب بنتی ہیں   ۔

پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر :14غصے پر قابو پانے کے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں،آئیے ! نیت  کرتے ہیں  جب بھی غصہ آئے گا اس نیک عمل کو اپناتے ہوئے غصہ نہیں  کریں گے ۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا

غصہ آنے کے وقت کی دعا

اَللّٰھُمَّ  اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِیْ، وَاَذْهِبْ غَيْظَ قَلْبِیْ،وَاَجِرْنِیْ مِنَ الشَّيْطَان


 

 



[1]... غصے کا علاج ،صفحہ:6 ـ 10۔