Gussay Par Kabo Karna

Book Name:Gussay Par Kabo Karna

حدسے کم ہو جانا بُرا ہے۔ غُصے میں حَدْ سے بڑھنے کی صُورتیں: *..غصے میں ظُلْم کرنا *..مارپیٹ  *..برتن وغیرہ توڑ کر نقصان کرنا وغیرہ ۔ غصہ حدْ سے کم ہو نے کی صُورتیں: *..دِینی غیرت نہ رہنا *..دَیُّوثِی مثلاً زوجہ، ماں بہن وغیرہ کے معاملے میں حیا نہ کرنا *..گُنَاہ دیکھ کر اسے بُرا نہ جاننا وغیرہ۔ ([1])

غصے کے نقصانات

*غصہجہنم میں لے جانے کا سبب ہے*غصہ بہت سارے گناہوں کا سبب ہے مثلاً حسد ،غیبت ، گالی گلوچ ، قطع تعلقی ،دوسروں کی بے عزتی کرنا وغیرہ  * غصہ اخلاقیات کو خراب کرتا ہے    *غصہ وقار  کو ختم کر دیتا ہے *غصہ گھر کا ماحول خراب کرتا ہے * غصہانسان کو شیطان کا مسخرہ ( یعنی کھلونا ) بنا دیتا ہے *غصہ ضد اور ہٹ دھرمی  کو بڑھاتا ہے *غصہ میاں بیوی میں جدائی کروا دیتا ہے *غصے کے سبب دِماغی دورہ (Brain Hemorrhage) یعنی دماغ  کی شریانیں پھٹنے ،فالج اور دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے * غصے کے سبب قوتِ مدافعت کمزور ہو جاتی ہے * غصے کے سبب جسم میں تیزابی مادّے(یعنی ہارمونز)پید ا ہوتے ہیں جو جلد کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں *غصےکے سبب عموماً شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے  *غصےکے سبب انسان کی عقل اور سوچنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے *غصیلے  شخص سے لوگ دور بھاگتے ہیں   ۔([2])

غصہ پینے کے فوائد  اور ثوابات

* غصہ پینے والے کو اللہ پاک اپنے محبوب بندوں میں شامل فرما تا ہے*غصہ پینا اللہ پاک کا پسندیدہ عمل ہے ([3])* غصہ پینے والے کے لیے جنت ہے۔* غصہ پینے والے کو اللہ پاک  کی رضانصیب ہوتی ہے* غصہ پینے والے کو اللہ پاک کی رحمت ڈھانپ لیتی ہے  *غصہ پینے والا روزِ


 

 



[1]...الحدیقۃ الندیۃ،جلد:1،صفحہ:99،ملخصًا۔

[2]... غصے کا علاج ،صفحہ:16ـ 18۔

[3]... پارہ:4،سورۂ آل ِ عمران ،الآیہ :134۔