Book Name:Gussay Par Kabo Karna
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل غصے پر قابو پانے کے متعلق مفید ترین معلومات دی جائیں گی اورغصہ آنے کے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : فرض حج کرو، بے شک اِس کا اجر 20 غَزوات میں شرکت کرنے سے زیادہ ہے اور مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھنا اِس (فرض حج )کے برابر ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُ الْعَالِیَہ نے ہمیں اپنی اصلاح کے لیے سوالات کی صورت میں نیک اعمال کا رسالہ عطا فرمایا تاکہ ہم ان سوالات کے ذریعے اپنا جائزہ لیں اور اپنی اصلاح کی کوشش کرتے رہیں، آج ہم72 نيك اعمال كے رسالے سے نیک عمل نمبر :14 کے بارے میں سیکھیں گے ۔
نیک عمل نمبر 14:کیا آج آپ نے (گھر میں یا باہر ) کسی پر غصہ آجانے کی صورت میں چپ رہ کر غصے کا علاج فرمایا یا بول پڑے؟([2])
قدرت كے باوجود غصہ نافذ کرنے سے رُکے رہنا کَظْمُ الْغَیْظ غصہ پینا ہے ۔ ([3])