Book Name:Kanon Ko Gunahon Se Bachana
ناجائز سننے کی وعیدات و نقصانات
* ناجائِز سننا دِل سیاہ کرتا اور جہنّم کا حقدار بناتا ہے * ناجائِز سننا شرم وحیا میں کمی لاتا، برے خیالات پیدا کرتا اور گناہوں کی رغبت بڑھا دیتا ہے * ناجائِز سننا دل میں نِفاق پیدا کرتا ہے * ناجائِز سننا ڈپریشن کا مرض پیدا کرتا ہے * ناجائِز سننا عقل کم کر دیتا ہے * ناجائِز سننا دل میں بدگمانیاں پیدا کرتا ہے* ناجائِز سننا نفرتیں پیدا کرتا اور لڑائی جھگڑوں کا سبب بنتا ہے * ناجائِز سننا گھروں کا سکون برباد کرتا ہے *گانے سننےکا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ گانوں میں کفریہ الفاظ بھی ہوتے ہیں ایسے اشعار سُن کر پسند کرنے اور ان پر راضی ہونے سے انسان دائرۂِ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے ۔
*گانے باجوں کے شوقین، اَوْباش لوگوں کی صحبت سے دُور رہئے! خوفِ خدا رکھنے والے اسلامی بھائیوں کی صحبت اختیار کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! گناہوں سے بچت اور نیکیوں کا شوق نصیب ہو گا *کانوں کو گناہوں میں مشغول کرنے کےنقصانات پر غور کرتے رہیے*سوشل میڈیا ،فیس بک،ٹک ٹاک ،انسٹاگرام وغیرہ پر اسلامی باتیں مثلاً بیان ،نعت یادیگر دینی ویڈیوز دیکھنے ،سننے کے دوران گناہوں بھری ایڈ آگئی تو آواز بند کر دیجئےاور موبائل سے نظریں ہٹا کر اتنی دیر درودِ پاک پڑھیے *ان لوگوں کے اسٹیٹس نہ دیکھئے جو اپنے اسٹیٹس پر گانے باجے یا میوزک وغیرہ لگاتے ہیں * کسی کو کال کی اس پر میوزیکل ٹون (Musical tunes ) لگی ہے تو موبائل کان سے ہٹا لیجئے *آج کل عموماً بَس وغیرہ میں گانے چل رہے ہوتے ہیں ،اَوَّلاً تو حکمتِ عملی کے ساتھ منع کیجئے! نہ رُکیں تو ہینڈ فری وغیرہ کے ذریعے موبائِل میں تلاوت ونعت سنیے! یہ بھی نہ ہو تو اس کی طرف بالکل توجہ نہ دیجئے اور دل میں برا جانئے۔
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ