Kanon Ko Gunahon Se Bachana

Book Name:Kanon Ko Gunahon Se Bachana

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل کانوں کو گناہوں سے بچانے کے متعلق مفید ترین معلومات دی جائیں گی اور غیبت سے بچنے کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء  اللہ  الکَرِیْم !

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : مجھ پر دُرُود شریف پڑھو،  اللہ  پاک  تم پر رحمت بھیجے گا ۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

کانوں کو گناہوں سے بچانا

نیک عمل نمبر10:کیا آج آ پ نے کانوں کو گناہوں یعنی غیبت ،چغلی ،گانے باجوں ،بُری اور گندی باتوں ،موبائل کی میوزیکل ٹیون ،کالرٹیون وغیرہ وغیرہ سننے سے بچایا؟

کانوں کو گناہوں سے بچانے کا مطلب

جن چیزوں کا سننا گُنَاہ ہے، اُن کو نہ سُننا کانوں کو گُنَاہوں سے بچانا ہے۔ مثلاً : یعنی غیبت، چغلی ،گانے باجے ،بُری اور گندی باتیں ،موبائل کی میوزیکل ٹیون ،کالرٹیون وغیرہ وغیرہ۔

آیت ِ مبارکہ

 اللہ  پاک فرماتا  ہے :

اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَ الْفُؤَادَ كُلُّ اُولٰٓىٕكَ كَانَ عَنْهُ مَسْـٴُـوْلًا (۳۶)(پارہ:15،بنی اسرائیل   :36)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: بیشک کان اور آنکھ اور دل ان سب کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔

مَعْلُوم ہوا؛ کان، آنکھ اور دل  ان سب کے بارے میں روزِ قیامت حساب لیا جائے گا۔ مثلاً : کان کو


 

 



[1]... جامع الصغیر ، صفحہ: 310،حدیث:5032۔