Kanon Ko Gunahon Se Bachana

Book Name:Kanon Ko Gunahon Se Bachana

قرآن وحدیث،علم و حکمت ،وعظ و نصیحت وغیرہ نیک باتیں سننے میں استعمال کیا یا غیبت سننے، لَغْو اور بیکار باتیں سننے، گانے، باجے اور فحش سننے میں لگایا؟ ([1])  

فرمانِ مصطفےٰ  صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

رسول ذیشان ،مکی مدنی سلطان  صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : میں نے ایک خواب دیکھااور یہ حق ہے ،مجھے ایک پہاڑ پر لے جایا گیا ،وہاں میں نے کچھ ایسے لوگ دیکھے جن کی آنکھیں اور کان کیلوں سے ٹُھکے ہوئے تھے ، بتایا گیا: یہ وہ لوگ ہیں جو وہ دیکھتے ہیں جوا ِنہیں نہیں دیکھنا چاہیے اور وہ سنتے ہیں جو اِنہیں نہیں سننا چاہیے۔(یعنی ناجائز دیکھتے اور سنتے ہیں)۔ ([2])   

ناجائز سننے کے متعلق احکام

(1): گناہوں بھری باتیں سننا گناہ ہے۔ نوٹ: گانے باجے ، غیبت ،چغلی اور فحش گوئی وغیرہ  جیسے گُناہ ہو رہے ہوں، اگر منع کر سکتے ہوں تو منع کیجئے! ورنہ وہاں سے اُٹھ جائیے! اُٹھ بھی نہ سکتے ہوں تو اسے دِل میں بُرا جانیے!  (2):کفریہ اشعار والے گانے سُننا سخت تریْن حرام بلکہ کفر کی طرف لے جانے والا ہے۔ کفریہ اشعار کو پسند کرنا، اس پر راضِی ہونا کفر ہے ([3])(3): بلا اِرادہ گانوں  کی آواز آئے تو لازِم ہے کہ اس کی طرف تَوَجُّہ نہ کرے، ممکن ہو تو وہاں سے ہٹ جائے([4]) (4):سالگرہ ، شادی وغیرہ کی ایسی دعوتیں جن کے بارے میں معلوم ہے کہ وہاں گناہوں بھرے معمولات ہوں گے اور  وہ منع کرنے سے بھی باز نہ آئیں گے تو ایسی دعوتوں میں شریک ہونا ناجائز و گناہ ہے،مجبوراً ایسی دعوت میں شرکت کرنی ہی پڑ جائے تو گناہ والی جگہ سے دور بیٹھ جائیے ۔([5])  


 

 



[1]... تفسیرصراط الجنان ،پارہ:15 ،سورۂِ بنی اسرائیل ،تحت الآیت :36،جلد:5،صفحہ:463،بتغیر قلیل ۔

[2]...معجم کبیر ،جلد:4،صفحہ:285،حدیث 7564،ملخصاً۔

[3]... فتاوی شارح بخاری ،جلد:1،صفحہ:258،بتغیر قلیل ۔

[4]...الحدیقۃ الندیہ ،جلد:4،صفحہ:393۔

[5]...فتاوی رضویہ ،جلد:21،صفحہ:609 ـ611،ملخصًا۔