Hasad ke Nuqsanat

Book Name:Hasad ke Nuqsanat

 

حَسَد نقصان دِہ ہے

پیارے اسلامی بھائیو! یہاں سے غور فرمائیے! حَسَد کتنی سخت تَرِین اور تباہ و برباد کر دینے والی باطنی بیماری ہے۔ حَسَد آدمی کو کفر تک پہنچا دیتا ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: تم میں پچھلی اُمّتوں کی بیماری حَسَد اور بُغْض سرایت کر گئی ، یہ مونڈ دینے والی ہے، میں نہیں کہتا کہ بال مونڈتی ہے بلکہ یہ دین کو مونڈ دیتی ہے۔([1])

یعنی یہ بیماریاں دین و اِیمان کو جڑ سے خَتم کردیتی ہے یوں کہ کبھی اِنسان بُغْض و حَسَد میں اسلام ہی چھوڑ دیتا ہے۔ شیطان بھی انہیں دو بیماریوں کا مارا ہوا ہے۔([2])

اِیْمان بگاڑنے والی بیماری

ایک روایت میں ہے: اَلْحَسَدُ یُفْسِدُ الْاِیْمَانَ کَمَا یُفْسِدُ الصَّبِرُ الْعَسَلَ یعنی حَسَد ایمان کو اِس طرح بگاڑ دیتا ہے ، جیسے اَیْلوا شہد کو بگاڑ دیتا ہے۔([3])

اَیْلوا: ایک پَودا ہے، بہت کَڑوا ہوتا ہے، شہد میں مِل جائے تو اسے خراب کر دیتا ہے۔

گدھے کی صورت میں اٹھائیں گے

سُلطانُ الہند حضرتِ خواجہ غریب نواز اجمیری  رحمۃُ  اللہ علیہ  نے فرمایا: ایک آدمی تھا، وہ جب کبھی  اللہ والوں کو دیکھتا، اُن سے منہ پھیر لیتا اور حَسَد کے مارے اُن کو دیکھنا پسند نہ کرتا۔جب وہ مر گیا اور اُس کو لوگوں نے قبر میں اُتا را، اُس کا منہ قِبلہ رُخ کیا تو فو راً ہی اُس کا منہ پِھر کر دوسری طرف ہو گیا، بارہا ایسا ہی ہوا ۔ لوگ بڑے ہی حیران ہوئے ۔اچانک


 

 



[1]... ترمذی، ابواب صفۃ القیامۃ والرقائق والورع، صفحہ:593، حدیث:2510۔

[2]... مرآۃ المناجیح، جلد:6، صفحہ:615۔

[3]... جامع صغیر، صفحہ:232، حدیث:3819۔