Book Name:Ulama e Kiram Ke 3 Huqooq
غَیْرِ سَبَبٍ ظَاھِرٍ خِیْفَ عَلَیْہِ الْکُفْر یعنی جو بِلا کسی ظاہِری وجہ کے عالم ِدین سے بُغض رکھے، اُس پر کُفر کا خوف ہے۔([1]) * عوام کو عُلَمائے دین سے بدظن کرنا بہت سخت گناہ ہے۔([2])
تعظیمِ عُلَما کی مثالیں : * عُلَمائے کِرام سے آگے نہ چلنا * انتہائی ادب واِحترام سے گفتگو کرنا، بدتمیزی سے بچنا *عُلَمائے کِرام کی گفتگو نہ کاٹنا * مسئلہ پوچھنے میں مناسب وقت اور بہتر الفاظ کا لحاظ رکھنا *ان کی نصیحتوں کو قبول کرنا *ان کی خدمت کرنا *ان کے خلاف دل میں کوئی بات نہ لانا *ان کے لئے اچھے الفاظ استعمال کرنا وغیرہ ۔
دوسرا حق : عُلَمائے کِرام کی طرف رجوع کرنا
وضاحت: ہم پر لازِم ہے کہ دینی مسائل ومعاملات میں عُلَمائے کِرام کی بارگاہ میں حاضر ہوں اور ان سے مسائل سیکھیں ،اللہ پاک فرماتا ہے :
فَسْــٴَـلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ(۴۳) (پارہ :14،سورۂ النحل :43)
ترجمۂ کنز العرفان: اے لوگو!اگر تم نہیں جانتے تو علم والوں سے پوچھو ۔
مَعْلوم ہوا :جس مسئلے کا عِلم نہ ہو اس کے بارے میں عُلَمائے کِرام کی طرف رجوع کرنا ضروری ہے، لہذا کوئی بھی مسئلہ پیش آئے یا کوئی وسوسہ دل میں کھٹکے ، سُنِّی صحیح العقیدہ عَالِم ِدِین سے اس کے بارے پوچھ لیا جائے۔
نوٹ: اپنے مسائل کے حل کے لئے دار الافتاء اہلسنت سے رابطہ کیجئے !
تیسرا حق : عُلَمائے کِرام کی اِطاعت کرنا
وضاحت: اللہ پاک فرماتا ہے :
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا
ترجمۂ کنز العرفان: اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو