Ulama e Kiram Ke 3 Huqooq

Book Name:Ulama e Kiram Ke 3 Huqooq

*قیامت کے دن عُلَمائے دین شفاعت کریں  گے ۔([1])  

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

جو ہمارے علما کا حق نہ جانے ،وہ ہم میں سے نہیں (یعنی ہمارے طریقے پر نہیں )۔ ([2])

علمائے کرام کے 3حقوق

پیارے اسلامی بھائیو! علمائے کرام کے ہم پر بہت سے حقوق ہیں،جن میں سے 3 ہم آج سیکھیں گے۔

پہلا حق : تعظیم اور احترام کرنا

وضاحت: رسولِ اکرم ،نورِ مجسم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: عُلَما کی تعظیم کرو ...!کیونکہ  عُلَما انبیائے کرام   عَلَیْہم السَّلام کے وارث ہیں،جس نے عُلَما کا اِکرام(عزت واحترام ) کیا  اس نے اللہ  اور اس کے رسول کا اکرام کیا ۔ ([3])  اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں:عالِمِ دین،سُنّی،صحیح العقیدہ کہ لوگوں کو حق کی طرف بلائے اور حق  کی بات بتائے محمد رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نائب ہے،اس کی تحقیر مَعَاذَ اللہ ! محمد رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی توہین ہے اور محمد رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی جناب میں گستاخی اللہ  پاک کی لعنت اور دردناک عذاب  کا سبب ہے۔([4] *اگر عالِم کو اس لئے بُرا کہتا ہے کہ وہ عالِم ہے، جب تو صریح کافِر ہے (کہ یہ عالِم کو نہیں بلکہ عِلْمِ دِین کو بُرا جان رہا ہے اور عِلْمِ دِین کیا ہے؟ قرآن و سُنّت کا عِلْم) *عالِمِ دِین کی بطور عالِمِ دِین توہین نہیں کرتا بلکہ عِلْمِ دِین کے سبب اس کی تعظیم فرض جانتا ہےمگر اپنی کسی دُنیوی دُشمنی کے سبب عالِمِ دِین کو گالی دیتا،   اس کی توہین کرتا ہے تو سخت فَاسِق و فاجِر ہے*اور اگر بلاوجہ عالِمِ دِین سے بغض رکھتا ہے تو مَرِیْضُ الْقَلْبِ وَ خَبِیْثُ الْباطِن(یعنی دل کا مریض اور خبیث باطن والا)ہے۔بزرگانِ دین فرماتے ہیں:مَنْ اَبْغَضَ عَالِمًا مِّنْ


 

 



[1]...شعب الایمان ،باب  فی طلب العلم ،جلد:2،صفحہ:268، حدیث:1717،ماخوذاً ۔

[2]...الجامع الصغیر ،حديث : 7694۔

[3]...الجامع الصغیر ،حدیث:1428۔

[4]... فتاوی رضویہ ، جلد:23،صفحہ: 649 ۔