Book Name:Ulama e Kiram Ke 3 Huqooq
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں علمائے کرام کے 3 حقوق کے عنوان پر مفید ترین معلومات دی جائیں گی اوربیت الخلاء سے باہر آنے کے بعد کی دعایاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ :جو مجھ پر روزِ جمعہ دُرُودِ پاک پڑھے گا، میں اس کی قیامت کے دن شفاعت کروں گا۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
آیتِ مبارکہ
قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَؕ (پارہ:23،الزمر:9)
ترجمۂ کنز العرفان : تم فرماؤ: کیا علم والے اور بے علم برابر ہیں ؟
ىعنى غیر عالِم کسى طرح عالِمِ دِین کے مرتبہ کو نہىں پہنچتا۔ ([2]) * عالِم دین کی فضیلت عَابِد پر ایسی ہے جیسی چودھویں رات کے چاندکی تمام ستاروں پر ([3]) *قیامت کے دن عُلَما ئے دین کے قلموں کی سیاہی اور شہدا کا خون تولا جائے گا تو سیاہی خون پر غالب آئے گی ([4]) * عُلَما ئے دِین انبیا کے وارث ہیں ([5])