Book Name:Rasool e Zeeshan Ke 3 Huqooq (Qist 2)
رسولِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَآلہ وَسَلَّم کے 3حقوق
پیارے اسلامی بھائیو!پیارے آقا ،مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ہم پر بہت سے حقوق ہیں،جن میں سے 3 حقوق ہم پہلے سیکھ چکے ہیں ، 3 آج سیکھیں گے۔ آئیے پہلے سیکھے ہوئے حقوق دوہراتے ہیں : (1): نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان لانا (2): آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا ادب و احترام کرنا اور (3): پیروی کرنا ۔
آئیے اگلے 3 حقوق سیکھتے ہیں :
وضاحت: دِل کے مِیلان کو محبّت کہتے ہیں، یہ میلان جتنا گہرا ہو، محبّت اتنی ہی شدید ہوتی ہے۔ لہٰذا محبّتِ رسول کا معنیٰ ہے: دِل شِدَّت کے ساتھ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی جانِب مائِل رہے۔([1]) یہ محبّت دِین کا فرضِ اَہَم بلکہ اِیْمان کی بنیا دہے کہ اس کے بغیر ایمان مکمل ہو ہی نہیں سکتا۔([2])
مُحَمَّد کی محبّت دِینِ حق کی شرطِ اَوَّل ہے اسی میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نامکمل ہے
محبّتِ رسول کے چند عملی تقاضے:*سنتوں پر عمل کرنا * فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیروی کرنا *آپ کے اَحْکام کو نفسانی خواہشات پر فوقیت دینا * ذِکْرِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی کَثْرت کرنا * آپ کے دِیدار کا بہت شوق رکھنا *آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی انتہائی تعظیم بجا لانا * بہت ادب کرنا * ذِکْرِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وقت سَر ادب سے جھکا لینا وغیرہ محبّتِ رسول کے چند عملی تقاضے ہیں۔