Book Name:Rasool e Zeeshan Ke 3 Huqooq (Qist 2)
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں رسولِ ذیشان صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے 3حقوق (قسط دوم) کے عنوان پر مفید ترین معلومات دی جائیں گی اورفرض نماز کے بعد کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : تم مجھ پر درود پڑھو بےشک یہ تمہارے لیے پاکیزگی ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
رسول ذیشان صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے 3 حقوق (قسط دوم)
آیتِ مبارکہ
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ (پارہ:5،النساء:59)
ترجمۂ کنز العرفان : اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو ...!
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
رسول ِذیشان،مکی مَدَنی سلطانصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک (کامل )مومن نہیں ہو سکتا، جب تک کہ مَیں اس کے نزدیک اس کے والد، اَولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ مَحْبوب نہ ہو جاؤں ۔ ([2])