Book Name:Aulad Ke 3 Huqooq (Qist 4)
آج ہم نے اولاد کے 3 حقوق سیکھے ہیں،ذہن میں بٹھا لیجئے :(1): ختنہ کروانا(2):دینی تعلیم دِلْوانا (3): بیٹی کی ولادت پر غم نہ کرنا۔
سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
نیند سے بیدار ہونے کے بعدکی دُعا
اَلحمدُ لِلّٰہ الَّذِیْٓ اَحْیَانَا بَعْدَ
مَآ اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ
ترجمہ:تمام تعریفیں اللہ پاک کے لئے جس نے ہمیں موت(نیند)کے بعد حیات (بیداری)عطافرمائی اورہمیں اسی کی طرف لوٹناہے۔ ([1])
اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)
یومیہ56نیک اعمال:
(1):اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2):پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) :ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4):رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5):ہر نماز کے بعد آیۃُ الکرسی،تسبیحِ فاطمہ،سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟ (6):کنز ُالاِیمان سے 3 آیات یا صِراطُ الجنان سے 2 صفحات مع ترجمہ و تفسیر پڑھ یا سن لئے؟ (7):شجرے کے اوراد پڑھے؟ (8):313بار دُرُود شریف پڑھے؟(9):آنکھوں کو گناہوں سے بچایا؟(10):کانوں کو گناہوں سے بچایا؟(11):فضول نظری سے بچتے ہوئے نگاہیں نیچی رکھیں؟(12):12 منٹ مکتبۃ المدینہ کی اصلاحی کتاب پڑھی؟(13):اذان و اقامت کا جواب دیا؟ (14):غصے کا علاج کیا؟ (15) :اپنا جائزہ کیا؟ (16):اپنے نگران کی اطاعت کی؟ (17):آپ اور جی کہہ کر بات کی؟ (18):مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھا، یا پڑھایا؟ (19):عشاء کی جماعت سے دو گھنٹےمیں گھرپہنچ گئے؟ (20) :2گھنٹے دینی