Book Name:Aulad Ke 3 Huqooq (Qist 4)
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ایک زمانہ ایسا آئے گا،(کہ اپنے ایمان کی حفاظت کرنا بہت مشکل ہو گا ،)اسی شخص کا ایمان محفوظ رہے گا،جو اپنے ایمان کی حفاظت کے لیے،ایک غار سے دوسرے غار کی طرف اورایک پہاڑ سے دوسرے پہاڑ کی طرف جائے گا ،اُس دَور میں اللہ پاک کی نافرمانی کے بغیر رزق حاصل نہ ہو گا ،ایسی صُورتِ حال میں بندہ اپنے بیوی بچوں کی وجہ سے ہلاک ہوگا،اگر بیوی بچے نہ ہوئے تو والدین کی وجہ سے ہلاک ہو گا،والدین بھی نہ ہوئے تو اس کی ہلاکت رشتہ داروں یا پڑوسیوں کی وجہ سے ہو گی ،صحابہ کرام عَلَیْھمُ الرِّضْوَان نے عرض کی :یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ !یہ کیسے ہو گا ؟ (یعنی آدمی اپنے اہل خانہ کی وجہ سے ہلاکت میں کیسے پڑے گا،)فرمایا:وہ اسے تنگدستی کی وجہ سے عار (شرم )دلائیں گے،جس وجہ سے وہ خود کو ہلاکت کی جگہ لے جائے گا۔([1]) (یعنی وہ شخص اپنے اہل خانہ (بیوی بچوں وغیرہ )کے طعنوں سے بچنے کے لئے ،مال حاصل کرنے میں حلال وحرام کی پروا ہ نہ کرے گا )۔
پیارے اسلامی بھائیو! اولاد کے بہت سے حقوق ہیں، جن میں سے 9حقوق ہم پہلے سیکھ چکے، 3 آج سیکھیں گے۔آئیے! پہلے سیکھے ہوئے حقوق دوہرالیتے ہیں: (1)اچھی ماں کا انتخاب (یعنی بااَخْلاق و دیندار خاتُون سے نِکاح کرنا)(2):بچے کے کان میں اذان دینا (3):تحنیک (یعنی گھٹی دینا ) (4): اچھا نام رکھنا (5): عقیقہ کرنا (6): اچھی تربیت کرنا (7): اولاد کے درميان برابری کرنا (8): اَوْلاد کے اَخْراجات اُٹھانا (9): اچھا رشتہ ملنے پر شادی کروانا ۔
آئیے !اَگلے 3 حقوق سیکھتے ہیں:
وضاحت:ختنہ شعارِ اِسْلام (یعنی اسلام کی پہچان) ہے، اسی لئے اس کو مسلمانی بھی کہتے ہیں۔([2]) بعض