Aulad Ke 3 Huqooq (Qist 4)

Book Name:Aulad Ke 3 Huqooq (Qist 4)

علاقوں میں اسے سُنّت بھی کہا جاتا ہے۔  یعنی وہ اچھا طریقہ جو انبیائے کرام عَلَیْہم السَّلام  سے چلا آ رہا ہے۔ خَتْنہ کی ابتدا حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ہوئی۔ اَلحمدُ لِلّٰہ !مسلمانوں میں یہ پیارا طریقہ رائِج ہے۔  اللہ  پاک ہمیں اس پر استقامت نصیب فرمائے۔

دوسرا حق :دِینی تعلیم دِلْوانا

وضاحت : دِین کے وہ مسئلے جن کی انسان کو فِی الحال ضرورت ہو، وہ سیکھنا فرض ہے۔([1])   اَوْلاد کے حقوق میں سے ہے کہ انہیں کم از کم فرض عِلْم تو لازمی سکھایا جائے۔ زہے نصیب! اپنی اَوْلاد کو حافِظ، عالِم، مفتی بنائیے!  اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم! دُنیا و آخرت کی بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: جس نے قرآن پڑھا ،اس پر عمل کیا ،قیامت کے دن اس کے والدین  کو ایسا تاج پہنایا جائے گا ، جس کی روشنی سورج کی روشنی سے بھی زیادہ  ہو گی ، ([2])  اور ایسے دو حلے پہنائے جائیں گے،جن کے بدلے میں دنیا کی کوئی حیثیت نہیں۔ ([3])  

تیسرا حق :بیٹی کی اچھی پرورش کرنا

وضاحت: خاص بیٹی کا ایک حق یہ ہے کہ اس کی وِلادت پر غم نہ کرے  بلکہ زیادہ خوشیاں منائے،  اللہ  پاک کی رضا کی خاطِر اس کی خُوب اچھی پرورش کرے۔  

احادیث کے مطابق بیٹیوں کی پرورش کے فضائل : ٭ جس گھر میں بیٹی پیدا ہو فرشتے اس گھر والوں  پر سلامتی بھیجتے ہیں([4])    ٭ جو بیٹی کو تکلیف نہ دے ،بیٹی کو بیٹے سے کم نہ سمجھے،  اللہ  پاک اس کو جنت میں داخل فرمائے گا  ([5])  ٭ جسے تین بیٹیوں کی پرورش نصیب ہو،اس پر جنت واجب  ہوجاتی ہے۔ ([6])  


 

 



[1]...فتاوی رضویہ ،جلد:23،صفحہ:647۔

[2]...ابو داود ،كتاب الصلاة ،باب في ثواب قراءة القرآن ،صفحہ:239،حدیث:1453۔

[3]...مستدرك ،كتاب فضائل القرآن ،باب   من قراء القرآن وتعلمہ وعمل بہ ...الخ ،جلد:2،صفحہ:278حدیث:2086۔

[4]...جامع صغیر ،صفحہ:69،حدیث:69،ملخصًا۔

[5]...مستدرک ،کتاب البر والصلۃ ،باب من کن لہ ثلاث بنات فصبر علی لاوائہن ،جلد:5،صفحہ:249،حدیث:7428۔

[6]...معجم اوسط ،جلد:4،صفحہ:347،حدیث:6199،ملخصًا۔