Book Name:Aulad Ke 3 Huqooq (Qist 4)
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں اولادکے 3 حقوق) قسط چہارم (کے متعلق مفید معلومات دی جائیں گی اور نیند سے بیدار ہونے کی دعایاد کروائی جائے گی۔اور آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ بھی لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: جس نے مجھ پر 1 مرتبہ دُرودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر 10 رَحمتیں بھیجتا اور اس کے نامۂ اَعْمَال میں 10 نیکیاں لکھتا ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اللہ پاک فرماتا ہے :
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِۚ-
(پارہ:23،سورۃ المُنٰفِقُون :9)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اے ایمان والو! تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کردیں ۔
معلوم ہوا: مال اور اَوْلاد کی محبّت، ان کی دیکھ بھال اور پرورِش میں اتنا زیادہ مگن ہو جانا کہ اللہ پاک کی یاد ہی دِل سے نکل جائے، مثلاً نمازوں کا وقت نہ ملے، حلال حرام کی تمیز نہ رہے، یہ سخت نقصان دہ ہے۔ آدمی کو چاہئے کہ اَوْلاد کی پرورِش کرتے ہوئے نیکی کی طرف راغِب رہے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اَوْلاد نیک ہو گی، دُنیا کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی فائدہ دے گی۔
[1]...ترمذى، ابواب الوتر، باب فى فضل الصلاة على النبى صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، صفحہ:144، حديث:174۔