Book Name:Dhal Jaaye Gi Yeh Jawani
ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی رات عشاء کی نماز کے بعد تقریباً 9بج کر 45 منٹ پر مدنی چینل پر اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہو گا، جس میں شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں *شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں رسالہ رُوحانی و طِبی علاج کا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیئے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ پر رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لئے دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجئے! *مکتبۃُ المدینہ نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ کے بھائی مولانا حسن رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ کی واقعہ کربلا کے بارے میں درست اور سادہ انداز میں معلومات پر مشتمل کتاب آئینہ قیامت شائع کرنے کی سعادت حاصِل کی ہے ۔آپ اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 100روپے میں قیمتاً حاصل کیجیے! خود بھی پڑھیئے! اور دوسرو ں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے!
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا