Dhal Jaaye Gi Yeh Jawani

Book Name:Dhal Jaaye Gi Yeh Jawani

شریفین میں دم توڑنے والا نوجوان یقیناً بڑا خوش نصیب اور قابلِ رَشک ہے!آہ! جو بےچارہ فلم دیکھ کر سینما گھر سے باہر نکلے اور فائرنگ وغیرہ کسی حادثے کا شکار ہوکر موت کے گھاٹ اُتر جائےوہ بدنصیب اور قابلِ عبرت ہے!

اللہ پاک ایسی موت سے ہم سب کی حفاظت فرمائے اور ہمیں زیرِ گنبدِ خَضرا شہادت کی موت،جنّتُ البقیع میں مدفن اور جنّتُ الفردوس میں اپنے مدنی حبیب   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کا پڑوس نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

پیارے اسلامی بھائیو! اگر آپ اپنے اَندر پیارے آقا،مکی مَدَنی مصطفےٰ   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کی پیاری پیاری سُنّتوں پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا کرنا چاہتے ہیں اور آپ   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کی محبّت کے جام پینا چاہتے ہیں تو عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے،اِس ماحول کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! آپ سُنّتوں کے پابند بنیں گے،آپ کے ذِہن میں سرکار   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   اور مدینۂ طیبہ کی روشن یادیں بسیں گی اور آپ کو اپنی آخرت سَنوارنے کی فکر نصیب ہو گی۔

اپنے اَندر فکرِ آخرت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے امیرِ اہل ِ سنّت، مولانا محمد الیاس قادری  دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ  کے  کتب و رسائل اور تحریری بیانات کے گلدستوں کا مطالعہ بے حد مفید ہے ، آپ یہ کتب و رسائل اور تحریری بیانات دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے ڈاؤن لوڈ کرکے خود بھی  پڑھیےاور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد