Book Name:Dajal Kahan Hai Kab Nikale ga
بالشت بالشت کے مطابق، گز، گز کے مطابق، یہاں تک کہ اگر وہ گوہ کے سوراخ میں گھسے ہوں گے تو تم بھی اُن کے پیچھے چلو گے۔ ([1])
کیا مطلب ہے حدیثِ پاک کا؟ وضاحت سنیئے! اَگلوں سے یہاں مراد ہیں: اَہْلِ تورات اور اَہْلِ انجیل۔([2]) پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ تم بھی اُن کی نقل کرنے والے بن جاؤ گے، اتنی زیادہ نقل کرو گے کہ جیسے دو ہاتھوں کی ہتھیلیاں بالکل برابر ہوتی ہیں یا ایک گز، دوسرے گز کے بالکل برابر ہوتا ہے، یونہی تم بھی ان کے بالکل برابر برابر چلو گے، یہاں تک کہ اگر وہ کوئی بالکل بےفائدہ کام کریں گے تو تم بھی ان کے دیکھا دیکھی بےفائدہ کاموں میں پڑ جاؤ گے۔
مشہور مُفَسِّر ِقرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہِ علیہ اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں: یہ فرمانِ عالی شان سنو اور اپنا حال دیکھو...!! سِکھ، پارسی، مجوسی غیر مسلم سب اپنی شکل، اپنے لباس، اپنے طور طریقوں کو پسند کرتے ہیں مگر مسلمان ہیں کہ غیر مسلموں کی نقّالی میں مرے جا رہے ہیں، سَر دَیسی ہے، بال انگریزی، مُنہ دیسی ہے، زبان انگریزی، غذا دیسی ہے، اسے کھاتے انگریزی طریقے سے ہیں۔([3]) یہ نقّالی یہاں تک بڑھ چکی ہے کہ جن کاموں کا بالکل فائدہ ہی نہیں ہے، الٹا نقصان ہی نقصان ہے، تکلیف ہی تکلیف ہے، ان میں بھی نقّالی کرتے ہیں *اب بھلا داڑھی منڈانے میں کیا فائدہ ہے؟ کچھ بھی تو نہیں ، نقصان ہی ہے، داڑھی منڈائیں گے جہنّم کے حقدار بنیں گے *کھڑے ہو کر کھانے کی کیا فضیلت ہے؟ لوگ کھاتے ہیں، بیمار ہوتے ہیں، ڈاکٹروں کے دھکے کھاتے ہیں *مرد چوٹیاں رکھتے ہیں، کیوں؟ فُلاں ایکٹر کو