Janwaron Par Zulm

Book Name:Janwaron Par Zulm

جُوں اور بچھو(وغیرہ جانوروں)کو جلانا مکروہِ تحریمی (قریب بہ حرام) ہے۔([1]) (7):حلال جانور کو ذبح کرنا بھی اگرچہ تکلیف ہی ہے لیکن یہ وہ تکلیف ہے جس کی شریعت نے اجازت دی ہے۔

آیت مبارکہ

وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا طٰٓىٕرٍ یَّطِیْرُ بِجَنَاحَیْهِ اِلَّاۤ اُمَمٌ اَمْثَالُكُمْؕ- (پارہ:7،سورۂ انعام:38)

ترجمہ کنزُ العرفان:اور زمین میں چلنے والا کوئی جاندار نہیں ہے اور نہ ہی اپنے پروں کے ساتھ اڑنے والا کوئی پرندہ ہے مگر وہ تمہاری جیسی امتیں ہیں۔

عِلْمِ تفسیر کے ماہِر عُلَما  فرماتے ہیں: اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ جانور، پرندے وغیرہ بھی تمہاری ہی طرح اللہ پاک کی مخلوق ہیں، اللہ پاک انہیں رِزْق عطا فرماتا ہے، ان میں عدل و انصاف فرماتا ہے، لہٰذا ان پر ظُلْم کرنا  اور  ان کے مُعَاملے میں حد سے بڑھنا تمہارے لئے جائِز نہیں۔([2])

فرمانِ مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  

                             اللہ پاک فرماتا ہے:میرا غضب اس شخص پر شِدَّت اختیار کر جاتا ہے جو اس (مثلاً بے زبان جانور) پر ظلم کرے جس کا میرے علاوہ کوئی مددگار نہیں۔([3])  ایک حدیثِ پاک میں ہے: ایک عورت نے بِلّی کو قید کر لیا،  نہ اسے کھانا دیتی تھی، نہ پانی ،  نہ اسے چھوڑتی تھی کہ حشرات (مثلاً چوہے وغیرہ) کھا لیتی، بِلّی بھوک سے مَر گئی، چنانچہ یہ عورت اس بلّی کی وجہ سے عذاب میں گرفتار ہوئی۔([4])

جانوروں پر ظلم کے گناہ میں مبتلا کرنے والے بعض اسباب

(1):بے جا غصہ(2):عِلْمِ دین کی کمی(جانوروں پر ظُلْم کی بہت صُورتیں ہیں، عموماً لوگ ان کی معلومات نہ   ہونے


 

 



[1]...درمختار مع رد المحتار، کتاب الخنثی، باب مَسَائِلُ شَتَّی ،جلد:10، صفحہ:517۔

[2]...تفسیر قرطبی ،پارہ :7،سورۃالانعام ،زیر آیت: 38،جلد:3،صفحہ:221۔

[3]...معجم صغیر، صفحہ:70، حدیث:71۔

[4]...بخاری، کتاب احادیث الانبیا، صفحہ:894، حدیث:3482۔