Janwaron Par Zulm

Book Name:Janwaron Par Zulm

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں جانوروں پر ظلم کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور سوتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی اور آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی،رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : اللہ پاک کی رضا کے لئے آپس میں محبت کرنے والے جب ملیں اور مصافحہ کریں(یعنی ہاتھ ملائیں) اور رسول اللہ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی ذات پر درود بھیجیں تو ان کے جُدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

جانوروں پر ظلم

جانوروں پر ظلم کی چند مثالیں

*جانور کو بلاوجہ مارنا * یا کسی طرح تکلیف پہنچانا( مثلاً*.اسے چارہ ، پانی پُورا نہ دینا *.طاقت سے زیادہ بوجھ ڈالنا *.سردی گرمی سے نہ بچانا *.یونہی جانور بیچنے والے بعض دفعہ گاہک کو جانور کی عمدگی دِکھانے  کے لئے اس کے دانت توڑ دیتے ہیں *.چھوٹی سی گاڑی میں زیادہ جانور دَھکے سے گھسا دیتے ہیں *.ایسے ہی قصّاب ذبح کے وقت جانور کو بِلاوجہ  گھسیٹتے ہیں *.جلد ٹھنڈا کر دینے کے لئے دل کی رگیں کاٹتے یا گردن چٹخاتے ہیں *.بعض غیر مسلم جانوروں کو سخت تکلیف دہ انداز میں مثلاً کرنٹ لگا کر، گولی مار کر، زندہ جانور آگ میں ڈال کر جانور کی جان لیتے اور سخت تکلیف کا سبب بنتے ہیں) *جانور لڑانا *انہیں باندھ کر بندوق وغیرہ سے نشانہ لگانا۔


 

 



[1]...مسند ابی یعلیٰ، جلد:3، صفحہ:34، حدیث:2960۔